مسیحی انفاس — Page 306
how لے لی۔ ایسا ہی بدھ بھی بادشاہ کہلایا ہے اور واقعات کی مشابہت کا یہ ثبوت ہے کہ مثلاً جیسا کہ انجیل میں لکھا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام شیطان سے آزمائے گئے اور شیطان نے انکو کہا کہ اگر تو مجھے سجدہ کرے تو تمام دنیا کی دولتیں اور بادشاہتیں تیرے لئے ہوگی۔ یہی آزمائیں بدھ کی بھی کی گئی اورشیطان نے اسکو کہاکہ اگر تو میرا حکم مان لے کہ ان فقیری کاموں سے باز آجائے اور گھر کی طرف چلا جائے تو میں تجھ کو بادشاہت کی شان و شوکت عطا کروں گا لیکن جیسا کہ مسیح نے شیطان کی اطاعت نہ کی ۔ ایسا ہی لکھا ہو کہ بدھ نے بھی نہ کی ۔ دیکھو کتاب ٹی ڈبلیو رائس ڈیوڈس بدھ ازم اور کتاب مونیر ولیس بدھ ازم + اب اس سے ظاہر ہے کہ جو کچھ حضرت مسیح علیہ السلام انجیل میں کئی قسم کے خطاب اپنی طرف منسوب کرتے ہیں یہی خطاب بدھ کی کتابوں میں جو اس سے بہت عرصہ پیچھے لکھی گئی ہیں بدھ کی طرف منسوب کی گئی ہیں ۔ اور جیسا کہ حضرت مسیح علیہ السلام شیطان سے آزمائے گئے ایسا ہی ان کتابوں میں بدھ کی نسبت دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ بھی شیطان سے آزمایا گیا بلکہ ان کتابوں میں اس سے زیادہ بدھد کی آزمائیش کا ذکر ہے اور لکھا ہے کہ جب شیطان بدید کو دولت اور بادشاہت کی طمع دے چکا۔ تب بدھ کو خیال پیدا ہوا کہ کیوں اپنے گھر کی طرف واپس نہ جائے لیکن اُس نے اس خیال کی پیروی نہ کی۔ اور پھر ایک خاص رات میں وہی شیطان اُس کو پھر ملا۔ اور اپنی تمام ذریات ساتھ لایا اور ہیبت ناک صورتیں بنا کر اسکو ڈرایا اور بدھ کو دہش کردہ شیاطین سانپوں کی طرح نظر آئے جن کے منہ سے آگ کے شعلے نکل رہے تھے اور ان سانپوں نے زہر اور آگ اسکی طرف پھینکنی شروع کی لیکن زہر پھول بنجاتے تھے اور آگ بدھ کے گرد ایک ہالہ بنا لیتی تھی۔ پھر جب اس طرح پر کامیابی نہ ہوئی تو شیطان نے پنی سولہ لڑکیوں کو بلایا اوران کو کہاکہ تم اپنی خوبصورتی بدھ پر ظاہر کرو لیکن ایسے بھی بدھ کے ه نیر دیکھو چائینز بدھ ازم مصنفہ، ڈکنس ۔ بدھ مصنفہ اولڈ برگ ترجمہ ڈبلیو ہوئی لائٹ آف بدھ۔ ترجمہ راک ہیں۔ منہ بار