مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 305 of 632

مسیحی انفاس — Page 305

۳۰۵ ۱۲۲۸ دوسری فصل: بدھ مذہب کی کتب 2 واضح ہو کہ بدھ مذہب کی کتابوں میں سے انواع اقسام کی شہادتیں ہمکو دستیاب ہوئی ہیں جنکو یکجائی نظر کے ساتھ دیکھنے سے قطعی اور یقینی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام ضرور اس ملک پنجاب کشمیر وغیرہ میں آئے تھے۔ ان شہادتوں کو ہم ذیل میں درج کرتے ہیں تاہر ایک منصف ان کو اول غور سے پڑھے اور پھر اُن کو اپنے دل میں ایک مسلسل صورت میں ترتیب دے کر خود ہی نتیجہ مذکورہ بالا تک پہنچ جائے۔ اور وہ یہ ہیں ۔ اول وہ خطاب جو بدھ کو دیئے گئے مسیح کے خطابوں سے مشابہ ہیں اور ایسا ہی وہ واقعات جو بدھ کو پیش آئے مسیح کی زندگی کے واقعات سے ملتے ہیں۔ مگر بعد مذہب سے مراد ان مقامات کا مذہب ہے جو ثبت کی حدود یعے لیہ اور لاسر اور گلگت اور ہمیں وغیرہ میں پایا جاتا ہے جنکی نسبت ثابت ہوا ہے کہ حضرت مسیح اُن مقامات میں گئے تھے۔ خطابوں کی مشابہت میں یہ ثبوت کافی ہے کہ مثلاً حضرت عیسی علیہ السلام نے اپنی تعلیموں میں اپنا نام نور رکھا ہے ایسا ہی گوتم کانام بدھ رکھا گیا ہے جو سنسکرت میں نور کے معنوں پر آتا ہے اور انجیل میں حضرت عیسی علیہ السلام کا نام استاد بھی ہے ایسا ہی بدعہ کا نام ساست لینے استاد ہے ایسا ہی حضرت مسیح کا نام انجیل میں مبارک رکھا گیا ہے۔ اسی طرح بدھ کا نام بھی سکت ہے یعنے مبارک ہے ۔ ایسا ہی حضرت مسیح کا نام شاہزادہ رکھا گیا ہے اور بدھ کا نام بھی شاہزادہ رادہ ہے۔ اور ایک نام مسیح کا انجیل میں یہ بھی ہے کہ وہ اپنے آنے کے مدعا کو پورا کرنے والا ہے ایسا ہی بدعہ کا نام بھی بدھند کی کتابوں میں سردار تھا رکھا گیا ہے یعنے اپنے آنے کا مدعا پورا کرنے والا۔ اور انجیل میں حضرت مسیح کا ایک نام یہ بھی ہے کہ وہ تھکوں ماندوں کو پناہ دینے والا ہے۔ ایسا ہی بدھ کی کتابوں میں بدھ کا نام ہے آئرن سن بیچنے بے پناہوں کو پناہ دینے والا۔ اور انجیل میں حضرت مسیح بادشاہ بھی کہلاتے ہیں گو آسمان کی بادشاہت مراد