مسیحی انفاس — Page 301
دیکھو نقشہ ہذا انام ۳۰۱ 41 نقشه سفر حضرت مسیح علیہ السلام مجاب المریزی میلی نشان را سفر رفعا مفات ہو۔ سی۔ بی۔ ایس۔ اے عیسائی تاریخ یونانی جس کو چین مرایک شخص لندن کے رہنے والے نے ۱۶۵۰ء میں انگریزی زبان میں ترجمہ کیا اس کے پہلے باب چودہویں فصل میں ایک محط ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک بادشاہ انگیری نام نے دریائے فرات کے پار سے حضرت عیسی کو اپنے پاس بلایا تھا۔ انگیری کا حضرت عیسی کی طرف محط اور حضرت عیسی کا جواب بہت جھوٹ اور مبالغہ سے بھرا ہوا ہے۔ مگر اس قدر سچی بات معلوم ہوتی ہے کہ اس بادشاہ نے یہودیوں کا ظلم سن کر حضرت عیسی کو اپنے پاس پنہ دینے کے لئے بلایا تھا اور بادشاہ کو خیال تھا کہ یہ سچائی ہے۔ منہ