مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 291 of 632

مسیحی انفاس — Page 291

۲۹۱ ۲۲۶ صلیبی موت سے نجات کے بارہ میں طبابت کی کتابوں کی شہادتیں ایک اعلیٰ درجہ کی شہادت جو حضرت مسیح کے صلیب سے بچنے پر ہم کو ملی ہے اور جوایسی شہادتی ہے کہ بجز ماننے کے کچھ بن نہیں پڑتا وہ ایک نسخہ ہے جس کا نام مرہم عیسی ہے جو طب کی صد رہا کتابوں میں لکھا ہوا پایا جاتا ہے ۔ ان کتابوں میں سے بعض ایسی ہیں جو عیسائیوں ہوا پایا جاتاہے۔ ان کی تالیف ہیں اور بعض ایسی ہیں کہ جن کے مؤلف مجوسی یا یہودی ہیں۔ اور بعض کے بنانیوالے مسلمان ہیں۔ اور اکثر ان میں بہت قدیم زمانہ کی ہیں تحقیق سے ایسا معلوم زمانہ ہیں ہوا ہے کہ اول زبانی طور پر اس نسخہ کا لاکھوں انسانوں میں شہرہ ہو گیا اور پھر لوگوں نے اس نسخہ کو قلمبند کر لیا۔ پہلے رومی زبان میں حضرت مسیح کے زمانہ میں ہی کچھ تھوڑا عرصہ واقعہ صلیب کے بعد ایک قرابادین تالیف ہوئی جس میں نہ نسخہ تھا اور جس میں یہ بیان یا گیا تھاکہ حضرت عیسی علیہ اسلام کی چوں کیلئے یہ نہ بنایاگیا تھا پھروہ قرای این کئی مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوئی یہاں تک کہ ماموں رشید کے زمانہ میں عربی زبان میں مامون کے زمانہ میں اس کا ترجمہ ہوا۔ اور یہ خدا کی عجیب قدرت ہے کہ ہر ایک مذہب کے فاضل طبیب بنے کیا عیسائی کیا یہودی اور کیا مجوسی اور کیا مسلمان سب نے اس نسخہ کو اپنی کتابوں میں لکھا ہے اور سب نے اس نسخہ کے بارے میں یہی بیان کیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے اُن کے حواریوں نے طیار کیا تھا اور جن کتابوں میں ادویہ مفردہ کے خواص لکھے ہیں اُن کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ نسخہ ان چوٹوں کے لئے نہایت مفید ہے جو کسی ضربہ یا سقطہ سے لگ جاتی ہیں اور چوٹوں سے جو خون روان ہوتا ہے وہ فی الفور اس سے خشک ہو جاتا ہے اور چونکہ اس میں مر بھی داخل ہے۔ اس لئے زخم کیڑا پڑھنے سے بھی محفوظ