مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 253 of 632

مسیحی انفاس — Page 253

۲۵۳ مسیح صلیب پر مارا جائے کیا اسکی دنیا میں کوئی نظر ہے ہر گز نہیں۔ ہر ایک نیک دل انسان کا پاک کا نشنس جب پلاطیس کی بیوی کے خواب پر اطلاع پائے گا تو بیشک وہ اپنے اندر اس شہادت کو محسوس کرے گا کہ در حقیقت اس خواب کا منشار یہی تھا کہ مسیح کے چھوڑا نے کی ایک بنیاد ڈالی جائے۔ یوں تو دنیا میں ہر ایک کو اختیار ہے کہ اپنے عقیدہ کے تعصب سے ایک کھلی کھلی سچائی کو رد کردے اور قبول نہ کرے لیکن انصاف کے رُو سے ماننا پڑتا ہے کہ پلاطوس کی بیوی کی خواب مسیح کے صلیب سے بچنے پر ایک بڑے وزن کی شہادت ہے۔ اور رہے اول درجہ کی انجیل یعنے منی نے اس شہادت کو قلمبند کیا ہے۔ اگر چہ ایسی شہادتوں سحر جو میں بڑے زور سے اس کتاب میں لکھوں گا مسیح کی خدائی اور مسئلہ کفارہ یک لخت باطل ہوتا ہے لیکن ایمانداری اور حق پسندی کا ہمیشہ یہ تقاضا ہونا چاہیئے کہ ہم سچائی کے قبول کرنے میں قوم اور برادری اور عقائد رسمیہ کی کچھ پر واہ نہ کریں۔ جب سے انسان پیدا ہوا ہے آجتک اسکی کو نہ اندیشیوں نے ہزاروں چیزوں کو خدا بنا ڈالا ہو۔ یہانتک کہ بلیوں اور سانپوں کو بھی پوچھ گیا ہے لیکن پھر بھی عقلمند لوگ خداد اد توفیق سے اس قسم کے مشرکانہ عقیدوں سے نجات پاتے آئے ہیں۔ مسیح ہندوستان میں۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۶ تا ۲۴ نیز دیکھیں ( بعض دلائل ) تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۴ و صفحه ۲۴۰۲۳۹ *