درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 77 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 77

اُس کی طرف ہے ہاتھ ہر اک تار زلف کا ہجراں سے اس کے بہتی ہے وہ پیچ و تاب میں هر چشم منت دیکھو اُسی کو دکھاتی ہے ہر دل اُسی کے عشق سے ہے التہاب میں جن مورکھوں کو کاموں پر اُس کے یقیں نہیں پانی کو ڈھونڈتے ہیں عبث وہ سراب میں قدرت سے اس قدیر کی انکار کرتے ہیں سکتے ہیں جیسے غرق ہو کوئی شراب میں دل میں نہیں کہ دیکھیں وہ اُس پاک ذات کو ڈرتے ہیں قوم سے کہ نہ پکڑیں رعتاب میں ہم کو تو اسے عزیز دکھا اپنا وہ جمال کب تک وہ منہ رہے گا حجاب نقاب میں ل ۱۹ (۲۶) اسناتن دھرم ٹائیٹل پیج صفحه ۲ مطبوعه ۱۹۳ / روحانی خزائن جلد ۱۹ 77