درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 75 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 75

نسیم دعوت نام اس کا نسیم دعوت ہے آریوں کے لئے یہ رحمت ہے دل بیمار کا یہ درماں ہے طالبوں کا یہ یار حکوت ہے کفر کے زہر کو یہ ہے تریاق ہر ورق اس کا جام صحت ہے غور کر کے اسے پڑھو پیارو یہ خُدا کے لئے نصیحت ہے خاکساری سے ہم نے لکھا ہے نہ تو سختی ، نہ کوئی شدت ہے قوم سے مت ڈرو، خُدا سے ڈرو آخر اس کی طرف ہی رحلت ہے سخت دل کیسے ہو گئے ہیں لوگ سر پہ طاعوں ہے پھر بھی غفلت ہے ایک دنیا ہے مرچکی اب تک پھر بھی توبہ نہیں یہ حالت ہے ۱۹۰۳ انسیم دعوت مٹائیٹل پیج مطبوعه نشانه / روحانی خزائن جلد اصلا ) 75