درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 73 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 73

تعلق بالله کبھی نصرت نہیں ملتی در مولی سے گندوں کو کبھی ضائع نہیں کرتا وہ اپنے نیک بندوں کو وہی اس کے مقرب ہیں جو اپنا آپ کھوتے ہیں نہیں راہ اس کی عالی بار گہر تک خود پسندوں کو یہی تدبیر ہے پیارو کہ مانگو اس سے قربت کو اُسی کے ہاتھ کو ڈھونڈو جلاؤ سب کمندوں کو (ضمیمه تریاق القلوب نمبرده صفحه اول مطبوعه ام / روحانی خزائن جلد عشا ص ۵۰) 73