درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 67 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 67

تمھیں کس نے یہ تعلیم خطا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي وه آیا منتظر تھے جس کے دن رات معمہ کھل گیا روشن ہوئی بات دکھائیں آسماں نے ساری آیات زمیں نے وقت کی دے دیں شہادات پھر اس کے بعد کون آئے گا ہیہات خُدا سے کچھ ڈرو چھوڑو معادات خدا نے اک جہاں کو یہ سنا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي مسیح وقت اب دنیا میں آیا خُدا نے عہد کا دن ہے دکھایا مبارک وہ جو اب ایمان لایا صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا وہی کے ان کو ساقی نے پلا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي خدا کا تم پہ بس لطف و کرم ہے وہ نعمت کون سی باقی جو کم ہے زمین قادیاں اب محترم ہے ہجومِ خلق سے ارضِ حرم ہے مہور عون و نضرت امام ہے حسد سے دُشمنوں کی پشت خم ہے سُنو اب وقت توحید اتم ہے رستم اب مائلِ ملک عدم ہے خدا نے روک ظلمت کی اُٹھا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي 67 الحكم ۱۰ دسمبر له)