درثمین مع فرہنگ — Page 66
خُدا نے اپنی رہ مجھ کو بتا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي کرو تو یہ کہ تا ہو جائے رحمت دکھاؤ جلد تر صدق و را نابت کھڑی ہے سر پہ ایسی ایک ساعت کہ یاد آجائے گی جس سے رقیامت مجھے یہ بات مولے نے بتا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي مسلمانو پر تب را د بار آیا کہ جب تعلیم قرآن کو بھلایا رسُولِ حق کو مٹی میں سلایا مسیحا کو فلک پر ہے بٹھایا یہ تو نہیں کر کے پھل کیا ہی پایا اہانت نے انہیں کیا کیا دکھایا خدا نے پھر تمہیں اب ہے بُلایا کہ سوچو عزت خیر البرايا ہمیں یہ رہ خُدا نے خود دیکھا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي کوئی مردوں میں کیونکر راہ پاوے مرے تب بے گماں مردوں میں جاوے خدا عیسی کو کیوں مردوں سے لاوے وہ کیوں خود مہر ختمیت مٹادے کہاں آیا کوئی تا وہ بھی آوے کوئی اک نام ہی ہم کو بتادے 66