درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 53 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 53

وینه لقب عزت کا پادے وہ مقرر ہی روز ازل سے ہے مقدر خدا نے چار لڑکے اور یہ دختر عطا کی ، پس یہ احساں ہے سراسر یہ کیا احساں ترا ہے بندہ پرور کروں کس منہ سے شکر اسے میرے داور اگر ہر بال ہو جائے سخن ور تو پھر بھی مشکر ہے امکاں سے باہر کریا ! دور کر ۔ تو ان سے ہر شر رحیما ! نیک کر ۔ اور پھر معمر پڑھایا جس نے اُس پر بھی کرم کر جزا دے دین اور دنیا میں بہتر رہ تعلیم اک تو نے بتا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي دیے ہیں تونے مجھ کو چار فرزند اگر چہ مجھ کو بس تجھ سے ہے پیوند بنا ان کو نیکو کار و خیر دمند کرم سے ان پر کر راہ بدی بند ہدایت کر انہیں میرے خدا وند کہ بے توفیق کام آوے نہ کچھ پیند تو خود کر پرورش اسے میرے آخوند وہ تیرے ہیں ہماری عمر تا چند یہ سب تیرا کرم ہے میرے ہادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي لے قاعدہ لیترنا القرآن بچوں کے لیے بیشک مفید چیز ہے اس سے بہتر اور کوئی طریقہ تعلیم خیال میں نہیں پا 53