درثمین مع فرہنگ — Page 52
9 بشیر احمد ، شریف احمد اور مبارکہ کی آمین اور کی آمین 6 خدایا اے میرے پیارے خُدایا یہ کیسے ہیں ترے مجھ پر عطایا کہ تو نے پھر مجھے یہ دن دکھا یا کہ بیٹا دوسرا بھی پڑھ کے آیا بشیر احمد جسے تو نے پڑھایا شفا دی آنکھ کو بینا بنایا شریف احمد کو بھی یہ پھل کھلایا کہ اس کو تو نے خود فرقاں سکھایا یہ چھوٹی عمر پر جب آزمایا کلام حق کو ہے فرفر سنایا برس میں ساتویں جب پیر آیا تو سر پر تاج قرآں کا سجایا ترے احساں ہیں اسے رب البرایا مبارک کو بھی پھر تونے چلایا جب اپنے پاس اک لڑکا بلایا تو دے کر چار جلدی سے ہنسایا غموں کا ایک دن اور چار شادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي اور ان کے ساتھ دی ہے ایک دختر ہے کچھ کم پانچ کی وہ نیک اختر کلام اللہ کو پڑھتی ہے قرقر خدا کا فضل اور رحمت سراسر ہوا اک خواب میں یہ مجھ پہ اظہر کہ اس کو بھی ملے گا سخت برتر 52