درثمین مع فرہنگ — Page 48
کوئی ضائع نہیں ہوتا جو تیرا طالب ہے کوئی رسوا نہیں ہوتا جو ہے جو یاں تیرا آسمان پر سے فرشتے بھی مدد کرتے ہیں کوئی ہو جائے اگر بندہ فرماں تیرا جس نے دل تجھ کو دیا، ہو گیا سب کچھ اُس کا سب ثنا کرتے ہیں جب ہوئے ثنا خواں تیرا اس جہاں میں ہے وہ جنت میں ہی بے ریب و گماں وہ جو اک پختہ تو کل سے ہے مہماں تیرا میری اولاد کو تو ایسی ہی کر دے پیارے دیکھ لیں آنکھ سے وہ چہرہ تاباں تیرا عمر دے رزق دے اور عافیت و صحت بھی سب سے بڑھ کر یہ کہ پا جائیں وہ عرفاں تیرا اب مجھے زندگی میں اُن کی مصیبت نہ دکھا بخش دے میرے گناہ اور جو عصیاں تیرا اِس جہاں کے نہ بنیں کیڑے، یہ کر فضل ان پر ہر کوئی اُن میں سے کہلائے مسلماں تیرا 48