درثمین مع فرہنگ — Page 49
غیر ممکن ہے کہ تدبیر سے پاؤں یہ مراد بات جب بنتی ہے جب سارا ہو ساماں تیرا بادشاہی ہے تری ارض و سما دونوں میں حکم چلتا ہے ہر اک ذرہ پر ہر آں تیرا میرے پیارے مجھے ہر درد و مصیبت سے بچا تو ہے غفار - یہی کہتا ہے قرآں تیرا صبر جو پہلے تھا اب مجھ میں نہیں ہے پیارے دُکھ سے اب مجھ کو بچا۔ نام ہے رحماں تیرا ہر مصیبت سے بچا اے میرے آقا ہر دم حکم تیرا ہے زمیں تیری ہے، دوراں تیرا 49 اخبار الحكم " ، ر نومبر شاه)