درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 46 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 46

خدا تعالیٰ کا شکر اور دعا بزبان حضرت سید نصرت جہاں بیگم ہے تعجب میرے خدا میرے پر احساں تیرا کس طرح شکر کروں اے میرے سلطاں تیرا ایک ذرہ بھی نہیں تونے کیا مجھ سے فرق میرے اِس جسم کا ہر ذرہ ہو قرباں تیرا سر سے پا تک ہیں الہی ترے احساں مجھ پر مجھ پہ برسا ہے سدا فضل کا باراں تیرا تو نے اس عاجزہ کو چار دیے ہیں لڑکے تیری بخشش ہے یہ اور فضل نمایاں تیرا پہلا فرزند ہے محمود ، مبارک چوتھا دونوں کے بیچ بشیر اور شریفاں تیرا تو نے ان چاروں کی پہلے سے بشارت دی تھی تو وہ حاکم ہے کہ ٹکتا نہیں فرماں تیرا 46