درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 35 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 35

سنو! آتی ہے ہر طرف سے صدا کہ باطل ہے ہر چیز ۔ حق کے سوا کوئی دن کے مہمان ہیں ہم سبھی خبر کیا کہ پیغام آوے ابھی گرو نے یہ چولہ بنایا شعار دکھایا کہ اس رہ پہ ہوں میں نیتار وہ کیونکر ہو اُن ناسعیدوں سے شاد جو رکھتے نہیں اس سے کچھ اعتقاد اگر مان لو گے گُرو کا یہ واک تو راضی کرو گے اُسے ہو کے پاک وہ احمق ہیں جو حق کی رہ کھوتے ہیں عبث ننگ و ناموس کو روتے ہیں وہ سوچیں کہ کیا لکھ گیا پیشوا وصیت میں کیا کہہ گیا کیر کلا کہ اسلام ہم اپنا دیں رکھتے ہیں محمد کی رہ پر یقین رکھتے ہیں اُٹھو سونے والو ! کہ وقت آگیا تمھارا گُرو تم کو سمجھا گیا نہ سمجھے تو آخر کو پچھتاؤ گے گرو کے سرابوں کا پھل پاؤ گے 35 است بچن صدام مطبوعه ۱۸۹۵ء / روحانی خزائن جلد اطلا)