درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 125 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 125

ملتی نہیں عزیزو ! فقط قصوں سے 2 راه وہ روشنی نشانوں سے آتی ہے گاہ گاہ وہ لغو دیں ہے جس میں فقط قصہ جات ہیں اُن سے رہیں الگ جو سعید الصفات ہیں صد حیف اس زمانہ میں قصوں پہ ہے مدار قصوں پہ سارا دیں کی سچائی کا انحصار پر نقد معجزات کا کچھ بھی نشاں نہیں پس یہ خدائے قصہ خدائے جہاں نہیں دنیا کو ایسے قصوں نے یک سر تبہ کیا مُشرک بنا کے کفر دیا ، روسیہ کیا جس کو تلاش ہے کہ پہلے اس کو کردگار اُس کے لئے حرام جو قصوں پر ہو شیار اُس کا تو فرض ہے کہ وہ ڈھونڈے خُدا کا نور تا ہو دے شک وشبہ سبھی اُس کے دل سے دُور تا اس کے دل پر نور یقیں کا نزول ہو تا وه جنابِ عَزَّ وَ جَل میں قبول ہو 125