دُرِّثمین اُردو — Page 84
۸۴ پر آریوں کے دیں میں گالی بھی ہے عبادت کہتے ہیں سب کو جھوٹے کیا اتقا یہی ہے جتنے نبی تھے آئے موسی ہو یا کہ عیسی مگار ہیں وہ سارے اِن کی ندا یہی ہے اک دید ہے جو سچا باقی کتابیں ساری جھوٹی ہیں اور جعلی اک راہنما یہی ہے یہ ہے خیال ان کا پربت بنایا تنکا پر کیا کہیں جب ان کا فہم و ذکا یہی ہے کیڑا جو دب رہا ہے گوبر کی تہ کے نیچے اُس کے گماں میں اُس کا ارض و سما یہی ہے ویدوں کا سب خلاصہ ہم نے نیوگ پایا ان پشتکوں کی رُو سے کارج بھلا یہی ہے اگر ایسے لوگ بھی ان میں ہیں جو خدا کے پاک نبیوں کو گالیاں نہیں دیتے اور صلاحیت اور شرافت رکھتے ہیں وہ ہمارے بیان سے باہر ہیں۔ منہ ہے اس جگہ وید کے لفظ سے وہ تعلیم مراد ہے جو آریہ سماج والوں نے اپنے زعم میں ویدوں کے حوالہ سے شائع کی ہے، ورنہ یا د رکھنا چاہیے کہ ہم ویدوں کی اصل حقیقت کو خدا تعالی کے حوالے کرتے ہیں ۔ ہم نہیں جانتے کہ ان لوگوں نے اسمیں کیا بڑھایا اور کیا گھٹایا۔ جب کہ ہندوستان اور پنجاب میں وید کی پیروی کا دعوی کرنے والے صدہا مذہب ہیں تو ہم کسی خاص فرقہ کی غلطی کو وید پر کیونکر تھوپ سکتے ہیں۔ پھر یہ بھی والے صدر ہیں تو فرق کی غلطی پر یورک سکتے ثابت ہے کہ وید بھی محرف ہو چکا ہے۔ پس بوجہ تحریف اس سے کسی بہتری کی امید بھی لا حاصل ہے۔ منہ