دُرِّثمین اُردو

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 64 of 195

دُرِّثمین اُردو — Page 64

۶۴ خدا کی ایک بھی تم نے نہ مانی ذرا سوچو یہی ہے زندگانی ! خدا نے اپنی رہ مجھ کو بتا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي کرو تو بہ کہ تا ہو جائے رحمت و انابت دکھاؤ جلد تر صدق کھڑی ہے سر پہ ایسی ایک ساعت کہ یاد آ جائے گی جس سے قیامت مجھے بات مولی نے بتا دی مسلمانوں فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي پر تب ادبار آیا کہ جب تعلیم قرآں کو بھلایا رسول حق کو مٹی میں سلایا مسیحا کو فلک پر ہے بٹھایا یہ تو ہیں کر کے پھل ویسا ہی پایا اہانت نے انہیں کیا کیا دکھایا خدا نے پھر تمہیں اب ہے بُلایا کہ سوچو عزت خیر البرایا ہمیں یہ رہ خُدا نے خود دکھا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي کوئی مردوں سے کیونکر راہ پاوے مرے تب بے گماں مُردوں میں جاوے خدا عیسی کو کیوں مردوں سے لاوے وہ خود کیوں مُہرِ ختمِیت مٹاوے کہاں آیا کوئی تا وہ بھی آوے کوئی اک نام ہی ہم کو بتاوے تمہیں کس نے یہ تعلیم خطا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي