دُرِّثمین اُردو — Page 44
ママ اہلِ وقار ہوویں فخر دیار ہوویں حق پر شار ہوویں مولی کے یار ہوویں با برگ و بار ہوویں اِک سے ہزار ہوویں یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي تو ہے جو پالتا ہے، ہر دم سنبھالتا ہے غم سے نکالتا ہے، دردوں کو ٹالتا ہے کرتا ہے پاک دل کو حق دل میں ڈالتا ہے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي تو نے سکھایا فرقاں جو ہے مدار ایماں جس سے ملے ہے عرفاں اور دُور ہووے شیطاں یہ سب ہے تیرا احساں تجھ پر شار ہو جاں یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي تیرا نبی جو آیا اُس نے خدا دکھایا دین قویم لایا بدعات کو مٹایا حق کی طرف بلایا مل کر خدا ملایا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي قرباں ہیں تجھ پہ سارے جو ہیں مرے پیارے احساں ہیں تیرے بھارے گن گن کے ہم تو ہارے دل خوں ہیں غم کے مارے کشتی لگا کنارے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي اس دل میں تیرا گھر ہے تیری طرف نظر ہے تجھ سے میں ہوں منور میرا تو تو قمر ہے تجھ پر مرا تو گل در پر تیرے یہ سر ہے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي