دُرِّثمین اُردو — Page 45
جب تجھ سے دل لگایا سو سو ہے غم اُٹھایا تن خاک میں ملایا جاں پر وبال آیا پر شکر اے خدایا! جاں کھو کے تجھ کو پایا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي دیکھا ہے تیرا منہ جب چپکا ہے ہم پہ کو کب مقصود مل گیا سب ہے جام اب لبالب تیرے کرم سے یا رب میرا بڑ آیا مطلب یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي احباب سارے آئے تو نے یہ دن دکھائے تیرے کرم نے پیارے یہ مہرباں بُلائے یہ دن چڑھا مبارک مقصود جس میں پائے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي مہماں جو کر کے اُلفت آئے بصد محبت دل کو ہوئی ہے فرحت اور جاں کو میری راحت پر دل کو پہنچے غم جب یاد آئے وقت رخصت یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي دنیا بھی اک سرا ہے بچھڑے گا جو ملا ہے گر سو برس رہا ہے آخر کو پھر جُدا ہے شکوہ کی کچھ نہیں جا یہ گھر ہی بے بقا ہے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي اے دوستو پیارو! عقبیٰ کو مت بسا رو کچھ زاد راہ لے لو، کچھ کام میں گزارو دنیا ہے جائے فانی دِل سے اِسے اُتارو یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي لده