امن کے شہزادہ کا آخری پیغام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 32 of 65

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام — Page 32

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام یا د رکھو اور خوب یاد رکھو کہ تم میں اور ہند و صاحبوں میں سچی صلح کرانے والا صرف یہی ایک اصول اور یہی ایک ایسا پانی ہے جو کدورتوں کو دھو دے گا اور اگر وہ دن آگئے ہیں کہ یہ دونوں بچھڑی ہوئی قو میں باہم مل جائیں تو خدا ان کے دلوں کو بھی اس بات کے لئے کھول دے گا جس کے لئے ہمارا دل کھول دیا ہے۔ گئورکشا مگر اس کے ساتھ ضرور ہوگا کہ ہندو ہندو صاحبان کے ساتھ سچی ہمدردی کے ساتھ پیش آؤ اور سلوک اور مروّت اپنی عادت کرو اور ایسے کاموں سے اپنے تئیں باز رکھو جن سے اُن کو دُ کھ پہنچے مگر وہ کام ہمارے مذہب میں نہ واجبات سے ہوں اور نہ فرائض مذہب سے۔ پس اگر ہند و صاحبان اپنے صدق دل سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سچا نبی مان لیں اور ان پر ایمان لاویں تو یہ تفرقہ جو گائے کی وجہ سے ہے اس کو بھی درمیان سے اُٹھا دیا جائے ۔ جس چیز کو ہم حلال جانتے ہیں ۔ ہم پر واجب نہیں کہ ضرور اس کو استعمال بھی کریں ۔ بہتیری ایسی چیزیں ہیں کہ ہم حلال تو جانتے ہیں ۔ مگر کبھی ہم نے استعمال نہیں کیں ان سے 32