القصائد الاحمدیہ — Page 45
وَ وَاللَّهِ يُعنى فِي الْبِلَادِ اِمَامُنَا اِمَامُ الْآنَامِ الْمُصْطَفَى الْمُتَخَيَّرُ اور اللہ کی قسم ! ملکوں میں ہمارے امام کی تعریف کی جائے گی۔ جو ساری دنیا کا امام ہے برگزیدہ اور چنا ہوا۔ وَمَا فِي يَدَيْكَ بِغَيْرِ قَوْلٍ مُدَلَّسٍ تَكَدُّ وَ تَسْتَقْرِى الْمُحَالَ وَ تَفْجُرُ اور تیرے ہاتھوں میں محرف قول کے سوا اور کچھ نہیں۔ تو مشقت اٹھارہا ہے۔ تو ناممکن بات کے پیچھے پڑا ہوا ہے اور گنہگار ہو رہا ہے۔ وَ كُتُبُكَ قَفْرٌ حَشْوُهَا الْكُفْرُ وَالرَّدَا مُحَرَّفَةٌ فِي كُلِّ عَامٍ تُغَيَّرُ اور تیری کتابیں چٹیل میدان ہیں جن کا مواد کفر اور ہلاکت ہے وہ تحریف شدہ ہیں اور ہر سال تبدیل کی جاتی ہیں۔ فَتِلْكَ بَرَاهِينٌ عَلَى سَخْفِ دِينِكُمْ وَقَدْ قُلْتُ تَحْقِيقًا وَ لَوْ أَنْتَ تَبْسُرُ پس یہ تمہارے دین کی کمزوری پر قوی دلائل ہیں اور میں تحقیق کی رو سے بیان کر چکا ہوں خواہ تو منہ بسور تار ہے۔ لَقَدْ زَيَّنَ الشَّيْطَانُ أَقْوَالَهُ لَكُمْ يُوَسْوِسُكُمْ فِي كُلِّ حِينٍ وَّ يَمْكُرُ شیطان نے اپنے اقوال تمہیں مزین کر دکھائے ہیں۔ وہ ہر وقت تمہیں وسوسہ میں ڈالتا اور مکر کرتا ہے۔ وَقَدْ ذَكَرَ الْأَخْيَارُ مِنْ قَبْلُ قَوْمَكُمْ وَلِاخْرَيَاتِ النَّاسِ نَحْنُ نُذَكِّرُ نیک لوگوں نے اس سے پہلے تمہاری قوم کو نصیحت کی ہے اور آخری زمانہ کے لوگوں کو ہم نصیحت کرتے ہیں ۔ وَ كَيْفَ يُسَاوِى دِينُ عِيسَى لِدِينِنَا وَلَا يَسْتَوِي دَخُنُ وَ نَجْمُ أَزْهَرُ اور دین عیسی ہمارے دین کے مساوی کیسے ہو سکتا ہے؟ جبکہ دھواں اور روشن ستارہ برابر نہیں ہو سکتے ۔ لک وَقَدْ جَاءَ يَوْمُ اللَّهِ فَالْيَوْمَ رَبُّنَا يُدَقِّقُ أَجْزَاءَ الصَّلِيبِ وَيَكْسِرُ اور خدا کا دن آ گیا ہے پس آج ہمارا رب صلیب کے اجزاء کو پیس ڈالے گا اور ریزہ ریزہ کر دے گا۔ وَ قُلْتُ لَهُ لَا تَحْسَبِ الْعَبْدَ خَالِقًا وَكُلُّ امْرِءٍ عَنْ قَوْلِهِ يُسْتَفْسَرُ اور میں نے اسے کہہ دیا کہ ایک بندے کو خالق گمان نہ کر اور ہر شخص اپنی بات کے متعلق جواب دہ ہوگا۔ وَ قُلْتُ لَهُ لَا تَسْتُرِ الْحَقَّ عَامِدًا سَيُبْدِى الْمُهَيْمِنُ كُلَّ مَا كُنتَ تَسْتُرُ اور میں نے اس سے کہا کہ عمدا حق کو نہ چھپا۔ ضرور نگران خدا سب کچھ جو تو چھپا تار با ظاہر کر دے گا۔ لده