القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 44 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 44

۴۴ فَلَا تَقْفُ مَالَا تَعْرِفَنَّ وُجُوهَهُ وَثَابِرُ عَلَى الْحَقِّ الَّذِي هُوَ أَظْهَرُ پس تو پیروی مت کر ان باتوں کی جن کے پہلوؤں سے تو واقف نہیں اور اس سچائی پر دوام اختیار کر جو خوب واضح ہے۔ وَ وَاللَّهِ مَا كَانَ ابْنُ مَرْيَمَ خَالِقًا فَلَا تَهْلِكُوا بَغْيًا وَتُوبُوا وَاحْذَرُوا اور اللہ کی قسم ! ابن مریم خالق نہیں تھا۔ پس تم لوگ سرکشی سے ہلاک نہ ہو جاؤ اور تو بہ کرو اور ڈرو۔ وَلَا تَعْجَبَنُ مِنْ أَنَّهُ لَيْسَ مِنْ اَبِ وَكَمِثْلِ هَذَا الْخَلْقِ فِي الدُّودِ تَنْظُرُ اس بات پر حیران نہ ہو کہ وہ باپ سے پیدا نہیں ہوا جب کہ اس جیسی مخلوق تو کیڑوں میں بھی دیکھتا ہے۔ بَلِ الدُّودُ اَعْجَبُ خِلُقَةً مِنْ مَّسِيحِكُمْ وَيَخْلُقُ رُبِّي مَا يَشَاءُ وَيَقْدِرُ بلکہ کیڑا تو اپنی خلقت میں تمہارے مسیح سے بھی زیادہ حیران کن ہے اور میرا رب پیدا کرتا ہے جو چاہے اور اسکی قدرت رکھتا ہے۔ ا لَا رُبَّ دُودٍ قَدْ تَرى فِي مَرْبَعٍ تَكَوَّنُ فِي لَيْلٍ وَّ تَنْمُوْ وَ تَكْفُرُ آگاہ رہو کہ بہت سے کیڑے تو کبھی موسم بہار کی بارش میں دیکھتا ہے کہ وہ ایک ہی را ں دیکھتا ہے کہ وہ ایک ہی رات میں عدم سے وجود میں آجاتے ہیں اور نشو و نما پا جاتے ہیں وَ لَيْسَتْ لَهَا أُمِّ بِأَرْضٍ وَلَا اَبٌ فَفَجِّرُ هَدَاكَ اللَّهُ هَادٍ أَكْبَرُ اور زمین میں نہ ان کی کوئی ماں ہوتی ہے اور نہ کوئی باپ۔ سو تو سوچ ۔ اللہ تجھے ہدایت دے کہ وہ ہادی اکبر ہے۔ وَإِنْ كُنْتَ لَا تَدَعُ الْجِدَالَ وَتُنْكِرُ فَبَارِزُ لَنَا إِنَّا إِلَى الْحَرْبِ نَعْكِرُ اور اگر تو جھگڑ انہیں چھوڑتا اور انکار ہی کرتا ہے تو ہم سے مقابلہ کر ۔ ہم بھی لڑائی کی طرف حملے کے لئے لوٹتے ہیں۔ وَ إِنَّ لَنَا الْمَوْلَى وَلَا مَوْلَى لَكُمْ فَتَنْظُرُ أَنَّا نَغْلِبَنَّ وَنُنْصَرُ اور ہمارا تو ایک مولی ہے اور تمہارا کوئی مولی نہیں ۔ سو تو دیکھ لے گا کہ ہم ضرور غالب آئیں گے اور مدد دیئے جائیں گے۔ وَ وَاللَّهِ اِنّى اَكْسِرَنَّ صَلِيبَكُمْ وَلَوْ مُزِّقَتُ ذَرَّاتُ جِسْمِي وَ اكْسَرُ اور خدا کی قسم! میں تمہاری صلیب کو ضرور توڑ ڈالونگا اگرچہ میرے جسم کے ذرات منتشر کر دیئے جائیں اور میں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جاؤں ۔ وَ وَاللَّهِ يَأْتِي وَقْتُ فَتُحِى وَنُصْرَتِي وَ وَاللَّهِ إِنِّي فَائِزُ وَمُعَزَّرُ اور اللہ کی قسم ! میری فتح اور نصرت کا وقت آ رہا ہے اور اللہ کی قسم! میں کامیاب اور نصرت و عظمت پانے والا ہوں ۔