القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 43 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 43

۴۳ فَدَعُ كُلَّ مَلْفُوظٍ بِقَوْلِ مُحَمَّدٍ وَقَلِدْ رَسُولَ اللَّهِ تَنْجُ وَتُغْفَرُ پس چھوڑ دے ساری باتیں محمد ( ﷺ) کے قول کے مقابلہ میں اور رسول اللہ (ﷺ) کی تقلید کر تو نجات پائیگا اور بخشا جائیگا۔ وَ لَيْسَ طَرِيقُ الْهَدْيِ إِلَّا اتِّبَاعَهُ وَمَنْ قَالَ قَوْلًا غَيْرَهُ فَيُتَبَّرُ اور ہدایت کی راہ اس کی پیروی کے سوا کوئی نہیں اور جس نے اس کے علاوہ کوئی بات کہی وہ ہلاک کیا جائے گا۔ وَمَنْ رَدَّ مِنْ قِلَّ الْحَيَاءِ كَلَامَهُ فَقَدْ رُدَّ مَلْعُونَا وَ سَوْفَ يُمَدَّرُ اور جس نے حیا کی کمی کی وجہ سے آپ کی بات کورڈ کر دیا وہ ملعون ہو کر مردود ہوا اور جلد پراگندہ حال ہوگا۔ وَ مَنْ يَرَ تَقْوَى غَيْرَ هَدْيِ رَسُولِنَا فَذَلِكُمُ الشَّيْطَانُ يَعْتُهُ وَيُشْغَرُ اور جو شخص ہمارے رسول ﷺ کی ہدایت کے سوا کسی امر کو تقوئی خیال کرے تو وہ شیطان ہے ہے جو جو سرکشی سرکشی کرتا۔ کرتا ہے اور دھتکارا جاتا ہے۔ وَمَا نَحْنُ اِلَّاحِزْبُ رَبِّ غَالِبٍ أَلَا إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ يَعْلُو وَيُنْصَرُ اور ہم تو صرف رب غالب کا گروہ ہیں ۔ آگاہ رہو کہ بے شک اللہ کا گر وہ غالب آتا ہے اور مدد دیا جاتا ہے۔ صلى علوس وَ وَاللَّهِ إِنَّ كِتَابَنَا بَحْرُ الْهُدَى وَتَاللَّهِ إِنَّ نَبِيَّنَا مُتَبَقِّرُ اور اللہ کی قسم ! ہماری کتاب تو ہدایت کا سمندر ہے۔ اور بخدا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تو بہت بڑے عالم ہیں۔ وَيَبْقَى إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ دِينُهُ لَهُ مِلَّةٌ بَيْضَاءُ لَا تَتَغَيَّرُ اور قیامت کے دن تک آپ کا دین باقی رہے گا۔ آپ کا روشن دین کبھی نہیں بدلے گا۔ وَنُؤْثِرُ فِي الدَّارَيْنِ سُنَنَ رَسُولِنَا وَ سُنَّةُ خَيْرِ الرُّسُلِ خَيْرٌ وَ أَزْهَرُ اور ہم دونوں جہان میں اپنے رسول ﷺ کے طریقوں کو پسند کرتے ہیں اور خیر الرسل کا طریق ہی بہتر اور زیادہ روشن ہے۔ فَلَمَّا عَرَفْتَ الْحَقَّ دَعْ ذِكَرَ بَاطِلٍ وَلَوْ لِلصَّدَاقَةِ مِثْلَ بَكْرٍ تُنْهَرُ جب تو نے حق کو پہچان لیا تو باطل کا ذکر چھوڑ دے خواہ صداقت کی خاطر تجھے نوجوان اونٹ کی طرح ڈانٹ ڈپٹ کی جائے۔ اَلَا أَيُّهَا الثَّرْثَارُ خَفْ قَهْرَ قَاهِرٍ وَيَعْلَمُ رَبِّي مَا تُسِرُّ وَ تَخْمَرُ خبر داراے بکواسی ! قہار کے قہر سے ڈر اور میرا رب جانتا ہے جو تو چھپاتا ہے اور جس پر تو پردہ ڈالتا ہے۔