القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 42 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 42

۴۲ وَمَنْ تَبِعَهُ مَا وَجَدَ رِيحَ تَيَقَّنٍ وَلكِنْ إِلَى الْإِلْحَادِ وَالشَّكِ يُدْحَرُ اور جو اس کی پیروی کرے وہ یقین کی خوشبو نہیں پاتا بلکہ وہ الہاد اور شک کی طرف دھکیلا جاتا ہے۔ وَمَا فِيهِ إِلَّا مَا يُضِلُّ قُلُوبَكُمْ وَيَهُدُّ بِبَيْتِ نَجَاتِكُمْ وَيُدَمِّرُ اور نہیں ہے اس میں مگر وہ کچھ جو تمہارے دلوں کو گمراہ کر دے۔ اور تمہاری نجات کا گھر ڈھادے اور برباد کر دے۔ وَ مِنْ أَيْنَ طِفْلٌ لِلَّذِي هُوَ اَطْهَرُ أَلِلَّهِ زَوْجٌ أَيُّهَا الْمُتَمَدِّرُ! اور کہاں لڑکا ہو سکتا ہے اس ہستی کا جو سب سے پاک ہے؟ اے خراب آدمی ! کیا اللہ کی کوئی بیوی ہو سکتی ہے؟ وَلكِنَّنَا لَا نَعْرِفُ اللَّهَ هَكَذَا وَحِيدٌ فَرِيدٌ قَادِرٌ مُتَكَبِّرُ لیکن ہم لوگ اللہ کو ایسا نہیں جانتے وہ یگانہ ہے یکتا ہے قادر ہے۔ کبریائی والا ہے۔ وَ ذَلِكَ لِلدِّينِ الْقَوِيمِ كَرَامَةٌ إِذَا مَا تَبِعْتَ هُدَاهُ فَاللَّهُ يُؤْثِرُ اور یہ امر سچے دین کے لئے بطور کرامت کے ہے کہ جب تو اس کی ہدایت کی پیروی کرے تو اللہ ( تجھے ) برگزیدہ کر دے گا۔ وَ يَشْغِفُكَ اللهُ الْعَزِيزُ مَحَبَّةً وَيَأْخُذُ قَلْبَكَ حُبُّ حِبِّ وَيَأْطِرُ اور خدائے عزیز تجھ کو اپنی محبت سے شیفتہ کر دے گا اور محبوب کی محبت تیرے دل کو لے لے گی اور مائل کرلے گی ۔ فَطُوبَى لِمَنْ صَافَى صِرَاطَ مُحَمَّدٍ وَ كَمِثْلِ هَذَا النُّورِ مَا بَانَ نَيِّرُ خوشی اس شخص کیلئے جس نے یہ دل سے محمد ﷺ کی راہ کو چاہا اور اس نور کی مانند کوئی نور دینے والا ظاہر نہیں ہوا۔ وَصَلْنَا إِلَى الْمَوْلَى بِهَدْيِ نَبِيِّنَا فَدَعُ مَا يَقُوْلَ الْكَافِرُ الْمُتَنَصِّرُ ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت سے مولی سے جاملے ۔ پس چھوڑ دے اس بات کو جو نصرانی کا فر کہتا ہے۔ وَ فِي كُلِّ أَقْوَامٍ ظَلَامٌ مُّدَمِرٌ وَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ بَدْرٌ مُّنَوِّرُ سب قوموں میں مہلک تاریکی چھائی ہوئی ہے اور یقینا رسول اللہ ( ع ) روشنی دینے والے چودہویں کے چاند ہیں۔ وَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ مُهْجَةُ مُهْجَتِى وَ مِنْ ذِكْرِهِ الْأَحْلَى كَانِي مُثْمِرُ اور بے شک رسول الله ( ع ) تو میں تو میری جان ہیں اور اس کی بہت شہر ہیں اور اس کی بہت شیریں یاد سے ہی گویا میں پھل دار ہوں ۔ صلى الله