القصائد الاحمدیہ — Page 374
۳۷۴ كبرٌ يُسَجِّرُ نَفْسَهُ بِضِرَامِهِ مَامَدَّ هَذَا الْكِبْرَ إِلَّا الدَّرْهَمُ تکبر اپنے ایندھن کے ساتھ ان کو مشتعل کرتا ہے اور یہ تکبر بباعث مال کے پیدا ہوا ہے۔ الْفَخْرُ بِالْمَالِ الكَثِيرِ جَهَالَةٌ غَيْمٌ قَلِيلُ الْمَاءِ لَا يَتَلَوَّمُ مال کثیر کے ساتھ فخر کرنا جہالت ہے۔ یہ وہ بادل ہے جس میں کم پانی ہے جو ٹھہر نہیں سکتا ۔ جَهْدُ الْمُخَالِفِ بَاطِلٌ فِي أَمْرِنَا سَيْفٌ مِّنَ الرَّحْمَنِ لَا يَتَكَلَّمُ مخالف کی کوششیں ہمارے معاملہ میں باطل ہیں۔ یہ وہ تلوار ہے جو رخنہ پذیر نہیں ہوگی ۔ فِي وَجْهِنَا نُورُ الْمُهَيْمِنِ لَائِحٌ إِنْ كَانَ فِيكُمُ نَاظِرٌ مُتَوَسِّمُ ہمارے منہ پر خدا کا نور روشن ہے اگر تم میں کوئی دیکھنے والا ہو۔ مَا قُلْتَ يَا عَبْدَ الحَكِيمِ بِجَنْبِنَا إِلَّا كَخَذْفٍ عِنْدَ سَيْفِ يَصْرِمُ اے عبدالحکیم ! تو نے ہمارے مقابل پر جو باتیں کی ہیں تو وہ ایک روڑہ کی طرح ہے جو چلا یا جاتا ہے بمقابل اس تلوار کے جو کاٹتی ہے۔ وَاللَّهِ لَا يَخْزَى عَزِيزُ جَنَابِهِ وَاللَّهِ لَا تُعْطَى العُلَاءَ وَتُرْجَمُ بخدا! کہ خدا تعالیٰ کا عزیز رسوا نہیں ہوگا اور بخدا کہ تو غالب نہیں ہوگا اور رڈ کیا جائے گا۔ هذَا مِنَ الرَّحْمَنِ نَبَةٌ مُحْكَمْ فَاسْمَعُ وَيَأْتِي وَقْتُهُ الْمُتَحَتَّمُ یہ خدا کی طرف سے خبر پختہ ہے، محکم ہے۔ پس سُن رکھ اور اس کا قراردادہ وقت آ رہا ہے۔ وَاللَّهِ يُنْقَضُ كُلُّ خَيْطِ مَكَائِدٍ لَيْنٌ سَحِيلٌ أَوْ شَدِيدٌ مُّبْرَمُ اور بخدا ہر ایک مکر کا دھاگہ توڑ دیا جائے گا خواہ وہ نرم مکر ہے اور خواہ سخت مکر ہے۔ كَفِّرُ وَمَا التَّكْفِيرُ مِنْكَ بِبِدْعَةٍ رَسُمٌ تَقَادَمَ عَهْدُهُ الْمُتَقَدِّمُ مجھے کافر کہہ۔ اور کافر کہنا تیرا کوئی نئی بات نہیں ایک پرانی رسم قدیم سے چلی آتی ہے۔ قَدْ كُفِّرَتْ مِنْ قَبْلُ صَحْبُ نَبِيِّنَا قَالُوا لِنَامٌ كَفَرَةٌ وَهُمْ هُمُ اس سے پہلے ہمارے نبی ﷺ کے صحابہ کو لوگوں نے کافر ٹھہرایا اور کہا کہ یہ یتیم اور کافر ہیں اور ان کی شان جو ہے سو ہے۔