القصائد الاحمدیہ — Page 373
۳۷۳ يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّرُكُوا أَهْوَاءَكُمْ تُوبُوا وَإِنَّ اللَّهَ رَبُّ أَرْحَمُ اے لوگو! اپنی حرص و ہوا کو چھوڑ دو تو بہ کرو اور خدا غفور و رحیم ہے ۔ رَبُّ كَرِيمٌ غَافِرٌ لِمَنِ اتَّقَى طُوبَى لِمَنْ بَعْدَ الْمَعَاصِي يَنْدِمُ رب کریم ہے وہ ڈرانے والے کو بخش دیتا ہے ۔ کیا خوش نصیب وہ شخص ۔ خوش نصیب وہ شخص ہے جو گناہ کے بعد پچھتا تا۔ ہے۔ يَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا أَجَالَكُمْ إِنَّ الْمَنَايَا لَا تُرَدُّ وَتَهْجُمُ اے لوگو! اپنی موتوں کو یاد کرو۔ جب موتیں آتی ہیں تو واپس نہیں ہوتیں اور ناگاہ پکڑ لیتی ہیں۔ يَا لَائِمِ إِنَّ الْمَكَارِمَ كُلَّهَا فِي الصِّدْقِ فَاسْلُكْ نَهْجَ صِدْقٍ تُرْحَمُ اے میرے ملامت کرنے والے تمام بزرگیاں صدق میں ہیں پس صدق اختیار کر۔ سلامت رہے گا۔ السَّعَى لِلتَّوْهِينِ اَمْرٌ بَاطِلٌ إِنَّ الْمُقَرَّبَ لَا يُهَانُ وَيُكْرَمُ تو ہین کے لئے کوشش کرنا باطل ہے۔ جو شخص خدا کا مقرب ہوتا ہے خدا اُس کو ذلیل نہیں کرتا۔ جَاءَ تُكَ آيَاتِي فَأَنْتَ تُكَذِّبُ شَاهَدتَ سُلْطَانِي فَأَنْتَ تَحَكَّمُ میرے نشان تیرے پاس آئے سوتو تکذیب کرتا ہے اور میرے برہان تو نے مشاہدہ کئے اور پھر تو حکم کرتا ہے۔ هَلْ جَاءَكَ الْإِبْرَاءُ مِنْ رَبِّ الْوَرى أَمْ هَلْ رَأَيْتَ الْعَيْشَ لَا يَتَصَرَّمُ کیا بری ہونے کی خبر خدا تعالیٰ سے تجھے پہنچ گئی یا تو نے دیکھ لیا کہ تیری زندگی کبھی منقطع نہیں ہوگی ۔ إِنْ كُنْتَ أَزْمَعْتَ النِّضَالَ فَإِنَّنَا نَأْتِي كَمَا يَاتِي لِصَيْدٍ ضَيْغَمُ اور اگر تو جنگ کا ارادہ کرتا ہے تو ہم اس طرح آئیں گے جس طرح شکار کے لئے شیر آتا ہے۔ لَا تَتَّقِي حَرْبَ الْعِدَا وَنِضَالَهُمْ وَالْقَلْبُ عِنْدَ الْحَرْبِ لَا يَتَجَمُجَمُ ہم دشمنوں کی جنگ اور ان کی تیراندازی سے نہیں ڈرتے اور دل لڑائی کے وقت مترد د نہیں ہوتا۔ انظُرُ إِلى عَبْدِ الْحَكِيمِ وَ غَيِّهِ يَعْوِي كَسِرُ حَانٍ وَلَا يَتَكَلَّمُ ڈاکٹر عبد الحکیم خان اور اُس کی گمراہی کی طرف دیکھ بھیڑیے کی طرح چلا رہا ہے نہ یہ کہ بات کرتا ہے۔