القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 27 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 27

۲۷ لَا نَتَّقِى قَوْسَ الْخُطُوْبِ وَلَا تُبَالِي مُرْجِدًا ہم حادثات کی کمان سے نہیں ڈرتے اور نہ ہم لرزہ طاری کر دینے والی تلوار کی پرواہ کرتے ہیں ۔ لَا نَتَّقِى نَوْبَ الزَّمَانِ وَلَا نَـــــــــــــــافُ تَهَدُّدًا ہم زمانے کے حادثات سے نہیں ڈرتے اور نہ ہی ہم کسی دھمکی سے خوف کھاتے ہیں۔ وَنَمُدُّ فِى اَوْقَاتِ أَفَاتٍ إِلَى الْمَوْلى يَدَا اور ہم مصیبتوں کے اوقات میں اپنے مولا کی طرف ہاتھ پھیلاتے ہیں ۔ كَمْ مِنْ مُّنَازَعَةٍ جَرَتْ بَيْنِي وَ أَقْوَامِ الْعِدَا بہت سے مقابلے ہیں جو میرے اور دشمنوں کی قوموں کے درمیان ہوئے۔ حَتَّى انْثَنَيْتُ مُظَفَّرًا وَمُؤَفَرًا وَ مُؤَيَّدًا یہاں تک کہ میں کامیاب معز ز اور مؤید ہو کر لوٹا۔ يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا يَوْمًا يُشَيِّبُ ثَوْهَدَا اے لوگو! ڈرو اس دن سے جو ایک جواں مرد انسان کو ( بھی ) بوڑھا کر دے گا۔ لَامُهُ مَا تَنْقَضِي وَاَسِيرُهُ مَا يُفْتَدى اس دن کے دکھ ختم نہیں ہوں گے اور اس دن کے قیدی کو فدیہ دے کر چھڑایا نہ جا سکے گا۔ وَاللَّهِ إِنِّي مَا ضَلَلْتُ وَمَا عَدَلْتُ عَنِ الْهُدَى اللہ کی قسم بے شک میں نہ گمراہ ہوا اور نہ ہی میں راہ ہدایت سے ہٹا ہوں۔ لكِنَّنِي مُذْ لَمْ اَزَلُ مِمَّنْ إِذَا هُدِى اهْتَدَى لیکن میں جب سے کہ میں وجود میں آیا ان لوگوں میں سے ہوں کہ جب وہ راہ دکھائے جائیں تو راہ پا جائیں ۔ لِلهِ حَمُدٌ ثُمَّ حَمُدٌ قَدْ عَرَفْنَا الْمُقْتَدى اللہ ہی کی سب تعریف ہے پھر تعریف ہے کہ ہم نے اپنے مقتدا کو پہچان لیا ہے۔