القصائد الاحمدیہ — Page 26
۲۶ مَا إِنْ رَأَيْنَا مِثْلَهُ لِلـــــــــائِـمِينَ مُسَهّـدًا ہم نے اس کی مانند سوتوں کو جگانے والا کوئی نہیں دیکھا۔ نُورٌ مِّنَ اللهِ الَّذِى اَحْيَى الْعُلُوْمَ تَجَدُّدًا وہ اللہ کا نور ہے جس نے علوم کو نئے سرے سے زندہ کر دیا۔ الْمُصْطَفى وَالْمُجْتَبى وَالْمُقْتَدَا وَالْمُجْتَدَا وہ برگزیدہ ہے چنا ہوا ہے اس کی پیروی کی جاتی ہے اس سے فیض طلب کیا جاتا ہے۔ جُمِعَتْ مَرَابِيعُ الْهُدَى فِي وَبُلِهِ حِيْنَ النَّدى ہدایت کی بارشیں سخاوت کے وقت اس کی موسلا دھار بارش میں جمع کر دی گئیں ۔ نَسِيَ الزَّمَانُ رِهَامَة مِنْ جَوْدِ هَذَا الْمُقْتَدَا زمانہ اپنی مسلسل تھوڑی بارش کو بھول گیا ہے اس مقتدا کی موسلا دھار بارش کے مقابلہ میں ۔ الْيَوْمَ يَسْعَى النِّكْسُ أَنْ يُطْفِي هُدَاهُ وَ يُخْمِدًا آج کمینہ کوشش کرتا ہے کہ اس کی ہدایت کو بجھا دے اور ٹھنڈا کر دے۔ وَاللهُ يُبْدِي نُورَهُ يَوْمًا وَإِنْ طَالَ الْمَدَى اور اللہ اس کے نور کو ظاہر کر دیگا کسی نہ کسی دن خواہ مدت لمبی ہی ہو جائے۔ يَا قَطْرَ سَارِيَةٍ وَغَادٍ قَدْ عُصِمُتَ مِنَ الرَّدَا اے رات کو برسنے والی اور دن کو برسنے والی بارش ! تو ہلاکت سے محفوظ کر دی گئی ہے۔ رَبَّيْتَ أَشْجَارَ الْآسِرَةِ بِالْفُيُرْضِ وَ قَرَدَدًا تو نے اپنے فیوض سے پست زمین کے درختوں کی پرورش کی ہے اور اونچی زمین کے بھی۔ انا وَجَدْنَاكَ الْمَلَاذَ فَبَعُدَ كَهْفِ قَدْ بَدَا بے شک ہم نے تجھے جائے پناہ پایا ہے سوایسی عظیم الشان پناہ گاہ کے بعد جو ظاہر ہو بعد جو ظاہر ہو چکی ہے۔