القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 149 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 149

۱۴۹ ۱۸ الْقَصِيدَةُ فِي الْخُسُوفِ وَالْكُسُوفِ وَاقْتَضَبْتُهَا لِقَتْلِ السَّرْحَانِ وَتَنْجِيَةِ الْخَرُوفِ خسوف و کسوف کے بارہ میں ایک قصیدہ جس کو میں نے بھیڑیے کے قتل کرنے اور برہ کو بچانے کے لئے بے تامل کہہ دیا ہے غَسَا النَّيْرَانِ هِدَايَةً لِّلْكَوْدَنِ يَقُولَانِ لَا تَتْرُكْ هُدًى وَ تَدَيَّنِ سورج اور چاند کم عقل آدمی کی رہنمائی کیلئے تاریک ہو گئے ۔ اور بزبانِ حال کہہ رہے ہیں کہ ہدایت کو مت چھوڑ اور راستبازی اختیار کر۔ وَإِنَّهُمَا كَالشَّاهِدَيْنِ تَظَاهَرَا هُمَا الْعَدْلُ قَدْ قَامَا فَهَلْ مِنْ مُّؤْمِنِ اور وہ دونوں گواہوں کی طرح ایک دوسرے کو قوت دیتے ہیں۔ وہی گواہ صادق ہیں جو شہادت دینے کی لئے کھڑے ہو گئے پس کیا کوئی ایماندار ہے جو توجہ کرے؟ وَقَدْ فَرَّ قَوْمِي نَخْوَةً وَّ تَعَصُّبًا وَّاَيْنَ الْمَفَرُّ مِنَ الدَّلِيلِ الْبَيِّنِ اور میری قوم نے محض نخوت اور تعصب سے گریز کی ۔ مگر روشن دلیل سے انسان کہاں بھاگ سکتا ہے۔ وَتَرَكُوا حَدِيثَ الْمُصْطَفَى خَيْرِ الْوَرَى فَسَادًا وَ كِبْرًا مَّعَ دَعَاوِي التَّسَنُّنِ اور انہوں نے پیغمبر خداصلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کو چھوڑ دیا۔ اور یہ چھوڑ نامحض فساد اور تکبر سے تھا باوجود اس کے جواہل سنت ہونے کا دعوی کرتے تھے۔ وَمَا بَقِي لِلنُّوكَى مَفَرٌ بَعْدَهُ وَإِنِّي أَرَاهُمْ كَالْأَسِيرِ الْمُقَرَّنِ اور اس کے بعد نادانوں کے لئے کوئی گریز گاہ باقی نہ رہا۔ میں ان کو اس قیدی کی طرح دیکھتا ہوں جو پابز نجیر ہو۔ وَقَدْ نَبَذُوا التَّقْوى وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ وَالْهَتُهُمُ الدُّنْيَا عَنِ الْمَوْلَى الغَنِي اور انہوں نے تقوی کو اپنی پیٹھ کے پیچھے ڈال دیا۔ اور دنیا نے ان کو خدا تعالیٰ سے غافل کر دیا۔