القصائد الاحمدیہ — Page 92
۹۲ يُحِبُّ التَّذَلُّلَ وَالتَّوَاضُعَ رَبُّنَا وَمَنْ يَنْزِلَنْ عَنْ فَرْسٍ كِبْرٍ يَّرْكَبُ ہمارا رب تو عاجزی اور انکساری کو پسند کرتا ہے۔ جو تکبر کے گھوڑے سے نیچے اتر آئے وہی شاہ سوار بن جاتا ہے۔ وَلِلصَّابِرِينَ يُوَسِعُ اللَّهُ رَحْمَهُ وَيَفْتَحُ أَبْوَابَ الْجَدَا وَ يُقَرِّبُ علي اور صبر کرنے والوں کے لئے خدا اپنے رحم کو وسیع کرتا ہے اور عطا کے دروازے کھول دیتا اور قرب بخشتا ہے۔ تَعَرَّفْتُهُ حَتَّى أَتَتْنِي مَعَارِفٌ وَإِنَّ الْفَتَى فِي سَؤْلِهِ لَا يَلْغَبُ میں نے پے در پے اس سے معرفت مانگی یہاں تک کہ میرے پاس معارف آگئے اور یقیناً با ہمت انسان سوال کرنے میں نہیں تھکتا ۔ رَأَيْنَاهُ مِنْ نُّوْرِالنَّبِيِّ الْمُصْطَفَى وَلَوْلَاهُ مَا تُبْنَا وَلَا نَتَقَرَّبُ ہم نے اس (خدا) کو نبی مصطفی ﷺ کے نور کے ذریعہ پالیا۔ اگر وہ نبی نہ ہوتا تو نہ ہم رجوع الی اللہ ) کرتے اور نہ ہم ( خدا کے ) مقرب بنتے ۔ لَهُ دَرَجَاتٌ فِي الْمَحَبَّةِ تَامَّةٌ لَهُ لَمَعَاتٌ زَالَ مِنْهَا الْغَيْهَبُ اس نبی کو محبت الہی میں کامل درجات حاصل ہیں ۔ اس کو ایسی شعاعیں ملی ہیں جن کے ذریعہ تاریکی دور ہو گئی ہے۔ ذُكَاءٌ مُّنِيرٌ قَدْ اَنَارَ قُلُوبَنَا وَلَهُ إِلَى يَوْمِ النُّشُورِ مُعَقِّبُ وہ روشنی کرنے والا آفتاب ہے اس نے ہمارے دلوں کو روشن کر دیا ہے اور اسکا قیامت کے دن تک کوئی نہ کوئی جانشین ہوتار ہیگا۔ وَ فِي اللَّيْلِ بَعْدَ الشَّمْسِ قَمَرٌ مُّنَوَّرٌ كَمَا فِي الزَّمَانِ نُشَاهِدَنُ وَ نُجَرِّبُ اور رات کو سورج کے بعد روشن چاند ہوتا ہے جیسا کہ ہم زمانہ میں مشاہدہ کرتے اور تجربہ رکھتے ہیں۔ وَلِلَّهِ الْطَافُ عَلَى مَنْ أَحَبَّهُ فَوَابِلُهُ فِي كُلِّ قَرْنٍ يَسْكَبُ اور خدا کی اس شخص پر مہربانیاں ہیں جو آپ سے محبت کرے پس آپ کی موسلا دھار بارش ہر صدی میں برسا کرتی ہے۔ وَ شِيْمَتُهُ قَدْ أُفْرِدَتْ فِي فَضَائِلٍ وَقَدْ فَاقَ أَحْلَامَ الْوَرَى أَ فَتَعْجَبُ اور آپ کا خُلق فضائل میں یکتا ہو گیا ایسے حال میں کہ آپ اپنے اخلاق میں مخلوق کی عقلوں (کے اندازے) پر بھی فوقیت لے گئے۔ پس کیا تو حیران ہورہا ہے۔ وَ رَعَى واتى الصَّحْبَ لَبَنَا سَائِعًا وَ لَيْسَ كَرَاعِي الْغَنَمِ يَرْعَى وَ يَحْلِبُ وہ چوپان بنا اور اس نے اپنے ساتھیوں کو خوشگوار شیریں دودھ عطا کیا۔ وہ بکریوں کے چوپان کی طرح نہیں جو بکریاں چرا تا اور دودھ دھو لیتا ہے۔