القصائد الاحمدیہ — Page 91
۹۱ وَ أَنْتَ تَرَى الْإِسْلَامَ قَفْرًا كَأَنَّهُ مَقَابِرُ أَمْوَاتٍ وَ أَرْضٌ سَبْسَبُ اور تو اسلام کو چٹیل میدان خیال کر رہا ہے گویا کہ وہ قبرستان ہے اور ایک بے آب و گیاہ زمین ہے۔ تَصُولُ الْعِدَا مِنْ جَهْلِهِمْ وَعِنَادِهِمْ عَلَى صُحُفِ مَوْلَانَا وَكُلٌّ يُكَذِّبُ دشمن اپنی نادانی اور عناد سے حملہ کر رہے ہیں ہمارے مولا کے صحیفوں پر ۔ اور ہر ایک (دشمن ) انہیں جھٹلا رہا ہے۔ لک یک وَهَدَى كَسِمُطَى لُؤْلُةٍ وَ زَبَرُجَدٍ بِهِ الطَّفُلُ يَلْهُو مِنْ عِنَادٍ وَ يَجْدِبُ اور قرآن تو ایک ہدایت ہے۔ (خوبصورتی میں ) موتیوں اور زبرجد کی دولڑیوں کی طرح ہے۔ پر طفلانہ ذہن بوجہ عناد اس سے کھیلتا اور اس پر عیب لگاتا ہے۔ وَ مِنْ كُلِّ طَرْفِ تَمُطُرَنَّ سِهَامُهُمْ فَهَذَا عَلَى الْإِسْلَامِ يَوْمٌ عَصَبْصَبُ اور ہر طرف سے ان کے تیر برس رہے ہیں ۔ سو یہ اسلام پر ایک سخت دن ہے۔ نرى هذه مِن كُلِّ قَوْمٍ بِعَيْنِنَا فَتَشْرِفُ عَيْنُ الرُّوحِ وَالْقَلْبُ يَشْجَبُ یہ بات ہم ہر قوم کی طرف سے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ سو روح کی آنکھ آنسو بہا رہی ہے اور دل گڑھ رہا ہے۔ فَقُمْتُ فَعَادَانِي عِدَايَ وَمَعْشَرِى فَلِي مِنْ جَمِيعِ النَّاسِ لَعْنٌ مُرَكَّبُ سو میں ( جواب کے لئے) اٹھا تو دشمنی کرنے لگے مجھ سے میرے دشمن بھی اور میرا خاندان بھی۔ پس مجھے ایسے تمام لوگوں کی طرف سے اکٹھی لعنت پہنچی۔ وَ لَمْ يَبْقَ إِلَّا حَضْرَةُ الْوِتْرِ مَلْجَةٌ وَ مِنْ بَابِ خَلَّاقِ الْوَرَى أَيْنَ اَذْهَبُ اور خدائے واحد کی ذات کے سوا کوئی جائے پناہ نہ رہی اور مخلوق کے پیدا کرنے والے کے دروازے سے میں جا بھی کہاں سکتا ہوں ۔ فَإِنَّ مَلَاذِى مُسْتَعَانُ يُحِبُّنِي وَيَسْقِينِ مِنْ كَأْسِ الْوِصَالِ فَأَشْرَبُ سو یقیناً میری پناہت وہ وجود ہے جس سے مدد مانگی جاتی ہے (اور) وہ مجھ سے محبت کرتا ہے اور مجھے وصال کا پیالہ پلاتا ہے۔ سو میں پیتا ہوں ۔ غَيُورٌ فَيَأْخُذُ رَأْسَ خَصْمِي إِذَا اعْتَدى غَفُورٌ فَيَغْفِرُ زَلَّتِي حِيْنَ أُذُنِبُ وہ غیرت مند ہے وہ میرے دشمن کو سر سے پکڑ لیتا ہے جب وہ حد سے بڑھتا ہے وہ بخشنہار ہے وہ میری لغزش کو ڈھانپ دیتا ہے جب میں قصور کرتا ہوں ۔ وہ سرسے وَ إِنِّي بَرِى مِنْ رَيَاحِينَ غَيْرِهِ وَعَذَابٌ شَوْلٍ مِّنْهُ عَذْبٌ وَّ طَيِّبُ میں اس کے غیر کی طرف سے آنے والی) خوشبوؤں سے بھی بیزار ہوں اور اسکی طرف سے کانٹے کی تکلیف بھی (میرے نزدیک ) شیریں اور عمدہ ہے۔