القصائد الاحمدیہ — Page 93
۹۳ وَلَيْسَ التقى فِي الدِّينِ إِلَّا اتَّبَاعُهُ وَكُلُّ بَعِيدٍ مِّنْ هُدَاهُ يُقَرَّبُ اور دین میں تقویٰ صرف آپ کی اتباع کا نام ہے اور ہر وہ جو ہدایت سے دور ہے آپ کی راہنمائی سے ہی (خدا کا ) قرب پاتا ہے۔ وَلَوْ كَانَ مَاءٌ مِّثْلَ عَسْلٍ بِطَعْمِهِ فَوَاللَّهِ بَحْرُ الْمُصْطَفَى مِنْهُ أَعْذَبُ اور اگر پانی اپنے مزے میں شہد کی طرح بھی (میٹھا ) ہو تو خدا کی قسم ! مصطفے کا سمندر تو اس سے بھی زیادہ شیریں ہے۔ مَدَحْتُكَ يَا مَحْبُوبُ مِنْ صِدْقٍ مُهْجَتِي وَ لَوْلَاكَ مَا كُنَّا إِلَى الشِّعْرِ نَرْغَبُ اے محبوب! میں نے اپنے صدق دل سے تیری مدح کی ہے اور اگر تو نہ ہوتا تو ہم شعر کی طرف راغب نہ ہوتے ۔ وَإِنَّا لَجِئْنَا فِي عَطَائِكَ رَاغِبًا وَمَنْ جَاءَ بَابَكَ سَائِلًا لَّا يُقَرَّبُ اور ہم تیری عطا میں رغبت کرتے ہوئے آئے ہیں اور جو تیرے دروازے پر سائل بن کر آئے وہ ملامت نہیں کیا جا تا ( محروم نہیں رہتا ) ۔ وَ وَاللَّهِ حُبُّكَ لِلنَّجَاةِ لِمُؤْمِنٍ دَلِيلٌ وَعُنْوَانٌ فَكَيْفَ نُخَيَّبُ اور خدا کی قسم ! تیری محبت مومن کی نجات کے لئے ایک راہنما اور علامت ہے تو پھر ہم کس طرح نامراد رہ سکتے ہیں ۔ وَأَثَرْتُ حُبَّكَ بَعْدَ حُبِّ مُهَيْمِنِى وَتُصْبِي جَنَانِي مِنْ سَنَاكَ وَ تَجْلِبُ اور (اے نبی) میں نے تیری محبت کو اپنے خدائے حکیمن کی محبت کے بعد اختیار کرلیا ہے اور اسے نبی) تو میرے دل کو اپنے نور کے ذریعہ گرویدہ اور جذب کر رہا ہے۔ و نَسْتَصْغِرُ الدُّنْيَا وَخَضْرَانَهَا مَعًا فَلَا نَجْتَنِي مِنْهَا وَ لَا نُسْتَخْلَبُ اور ہم دنیا اور اس کی رونق و خوبصورتی کو ایک ساتھ ہی حقیر سمجھتے ہیں سو ہم اس کا کوئی پھل نہیں توڑتے اور نہ ہی اس کے کانٹوں سے مجروح ہونا چاہتے ہیں۔ اَلَا أَيُّهَا الشَّيْخُ الَّذِى اَكْفَرْتَنِي وَإِنِّي بِزَعْمِكَ كَافِرٌ ثُمَّ هَيْدَبُ سُن لے اے شیخ کہ جس نے مجھے کافر کہا ہے ! اور میں تیرے خیال میں کا فر بھی ہوں پھر عاجز بھی ۔ فَتِلْكَ بِعَوْنِ اللَّهِ مِنِّي قَصِيدَةٌ مُحَبَّرَةٌ وَنَظِيرَهُ مِنْكَ أَطْلُبُ سو اللہ کی مدد سے میری طرف سے یہ قصیدہ لکھا ہوا موجود ہے اور میں اس نظم کی نظیر تجھ سے طلب کرتا ہوں ۔ وَهَذِى ثَلث قَدْ نَظَمُنَا وَهِدْيَةٌ بِبَحْرٍ خَفِيفِ لِلْأَحِبَّاءِ أَنْسَبُ اور یہ تین قصیدے ہم نے نظم کئے ہیں اور یہ لوگوں کے لئے راہنمائی ہیں۔ ہلکے پھلکے بحر میں جو دوستوں کے لئے بہت مناسب حال ہے۔