سیرت النبی ﷺ (جلد ہفتم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 483 of 528

سیرت النبی ﷺ (جلد ہفتم) — Page 483

سيرة النبي علي صلى الله 468 جلد 7 بتایا گیا ہے کہ یہ قرآن بنی نوع انسان کو تکلیف میں ڈالنے کے لئے نہیں بلکہ آسانیاں پیدا کرنے کے لئے آیا ہے 69۔ شریعت کا فائدہ پھر آپ نے اس امر کی بھی وضاحت فرمائی کہ شریعت اس لئے نازل نہیں ہوتی کہ اُس پر عمل کرنے کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کی شان بڑھتی ہے بلکہ اس لئے نازل کی جاتی ہے کہ بنی نوع انسان اُس کے احکام پر عمل کر کے ترقی کریں کیونکہ اس کا ہر حکم انفرادی اور قومی ترقی کے ساتھ تعلق رکھتا ہے خدا تعالیٰ کو ان احکام پر عمل کرنے سے کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ بنی نوع انسان کو اسی نکتہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتا ہے کہ تم میں سے جو شخص نیکی کرے گا وہ اپنے نفس کے لئے کرے گا اور جو شخص بدی کا ارتکاب کرے گا اُس کا وبال بھی اس کی جان پر پڑے گا ۔ خدا تعالیٰ اپنے بندوں پر کوئی ظلم نہیں کرتا 70 ۔ قرآن کریم کی کامل تعلیم پھر تعلیم کتاب کے لحاظ سے محمد رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم نے وہ تعلیم پیش کی جو اپنے ہر پہلو کے کے لحاظ سے کامل ہے ۔ آپ نے بتایا کہ انسان پر اُس کے ماں باپ کے کیا حقوق ہیں۔ بھائی بہنوں کے کیا حقوق ہیں ۔ بیوی کے خاوند پر اور خاوند کے بیوی پر کیا حقوق ہیں ۔ ہمسایوں کے کیا حقوق ہیں۔ تاملی و مساکین کے کیا حقوق ہیں ۔ بیواؤں کے کیا حقوق ہیں ۔ دوستوں کے کیا حقوق ہیں ۔ اسی طرح آپ نے سیاست ملکی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ سرحدوں کی حفاظت کیا کرو، لڑائیوں کے متعلق متعدد احکام دیئے، معاہدات کی پابندی کی تلقین کی ، اقوامِ عالم کے جھگڑوں کے تصفیہ کے قواعد بیان کئے غرض انفرادی مسائل یا قومی زندگی میں جن مشکلات کا سامنا ہو سکتا تھا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر روشنی ڈالی اور ان کا کامیاب حل بتایا۔ پھر اس کے ساتھ ہی آپ نے اس امر کی صراحت فرمادی کہ گو اس کتاب میں وہ تمام ضروری امور بیان کر دیئے گئے ہیں کہ میں وہ جن کا مذہبی یا روحانی یا اخلاقی ترقی کے ساتھ تعلق ہے مگر انسانی دماغ کی ترقی کے لئے