سیرت النبی ﷺ (جلد ہفتم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 477 of 528

سیرت النبی ﷺ (جلد ہفتم) — Page 477

سيرة النبي علي صلى الله 462 جلد 7 کہ اس کی مثال نہ موسی کی زندگی میں مل سکتی ہے نہ عیسی کی زندگی میں مل سکتی ہے نہ ہے ۔ داؤڈ اور سلیمان کی زندگی میں مل سکتی ہے اور نہ کسی اور نبی کی زندگی میں مل سکتی ہے۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر تفصیلی طور پر دیکھاجائے تو محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی چار اغراض کی بعثت کی چار اغراض بتلائی گئی تھیں۔ تلاوت آیات تعلیم کتاب، تعلیم حکمت اور تزکیہ نفوس ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَقَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْ اَنْفُسِهِمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَ إِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِيْنٍ 59 - یعنی اللہ تعالیٰ نے مومنوں پر یہ بڑا بھاری احسان کیا کہ اُس نے اُن میں ایک ایسا رسول مبعوث فرمایا جو اللہ تعالیٰ کی آیات سے انہیں روشناس کرتا ہے اُن کا تزکیۂ نفس کرتا ہے اور انہیں کتاب اور حکمت سکھاتا ہے اور یقیناً وہ اس سے پہلے ایک کھلی گمراہی میں مبتلا تھے ۔ ہر کمال میں محمد رسول اللہ اس آیت میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چار کام بتلائے گئے ہیں اور در حقیقت ہر صلی اللہ علیہ وسلم کا منفرد ہونا نبی انہی چاروں امور کی سرانجام دہی کے لئے آیا کرتا ہے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فضیلت حاصل ہے کہ آپ نے دنیا کے ہر نبی سے تلاوت آیات بھی زیادہ کی تعلیم کتاب بھی زیادہ دی، تعلیم حکمت بھی زیادہ پیش کی اور تزکیہ نفوس بھی زیادہ کیا۔ گویا ہر کمال میں آپ کو کوثر عطا کیا گیا اور ہر خوبی میں آپ کو منفر د رکھا گیا ۔ امور غیبیہ کے متعلق محمد رسول اللہ عربی زبان میں آئین کے جہاں اور بہت سے معنی ہیں وہاں اس کے ایک صلی اللہ علیہ وسلم کی راہنمائی معنی اس چیز کے بھی ہوتے ہیں جو کسی