سیرت النبی ﷺ (جلد ہفتم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 445 of 528

سیرت النبی ﷺ (جلد ہفتم) — Page 445

سيرة النبي علي صلى الله 430 جلد 7 اچھے ہتھیاروں اور اچھے پھر ایک افسر بھی کامیاب ہوتا ہے جب اسے اچھے ہتھیار اور اچھے معاون ملیں۔ دنیوی بادشاہ معاونوں کی ضرورت افسر مقرر کر کے یہ چاہتے ہیں کہ اب وہ اچھے ہتھیار اور اچھے معاون خود تلاش کریں مگر اس دربار میں میں نے یہ عجیب بات معلوم کی کہ گورنر جنرل کے مقرر ہوتے ہی یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ اسے بہترین ہتھیار اور بہترین معاون ہم خود دیں گے اسے تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ چنانچہ اس خدائی گورنر جنرل کے متعلق یہ اعلان کیا گیا کہ كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ - فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ - فِي صُحُفِ مُكَرَّمَةِ - مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ - بِأَيْدِي سَفَرَةٍ - كِرَامٍ بَرَرَةٍ -20 اے لوگو سنو ! ہم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا کا روحانی حاکم مقرر فرما دیا ہے اور اسے ایک ایسے ہتھیار کے ساتھ صلح کیا ہے جس کی بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ جسموں کو نہیں بلکہ دلوں اور دماغوں کو فتح کرتا ہے۔ پھر یہ ہتھیارا یہ ہتھیار ایسا نہیں جس کی چوٹ کھا کر لوگ زخموں سے تڑپنے اور تلملا نے لگ جائیں بلکہ فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ لوگ اس ہتھیار کی چوٹ کھانے اور اس کا شکار ہونے میں ایک لذت اور سرور محسوس کرتے ہیں ۔ یہ روحانی ہتھیار صُحُفِ مُكَرَّمَةِ میں ہے یعنی پہلی الہامی کتب کی تمام اعلیٰ درجہ کی اخلاقی اور روحانی تعلیموں کو اس میں جمع کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اسے اپنے سروں پر اٹھائے پھریں گے اور کوئی نقص اس میں نہیں پائیں گے۔ حاملین قرآن کی عظمت یہ ہتھیار بأَيْدِی سَفَرَةِ ہوگا یعنی ایسے سپاہیوں کے ہاتھوں میں دیا جائے گا جو مسافر بھی ہوں گے اور لکھنے والے بھی ہوں گے یعنی ایک طرف وہ اپنے زمانہ کے لوگوں کے دلوں کو فتح کرنے کے لئے دور دور کا سفر کریں گے جیسے صحابہ قرآن کریم کو اپنے ہاتھ میں لے کر ہندوستان ، ایران ، عراق، مصر، بربر اور روم وغیرہ تک چلے گئے اور دوسری طرف آئندہ زمانہ کے لوگوں کے دل فتح کرنے کے لئے وہ اس کتاب کو لکھ لکھ کر پھیلا دیں