سیرت النبی ﷺ (جلد ہفتم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 408 of 528

سیرت النبی ﷺ (جلد ہفتم) — Page 408

سيرة النبي صلى الله ،، حدیث موجود ہے جو بتا ہے، 393 جلد 7 الہام کے بعد فوراً بازار گئے ہوں اور ریٹھے خرید نے شروع کر دیئے ہوں اور پھر کپڑوں کو ریٹھے اور صابن مل مل کر کوٹنے لگ گئے ہوں لیکن ہمارے پاس ثبوت موجود حضرت خدیجہ کو خدا تعالیٰ کی جو بتاتی ہے کہ آپ نے پہلے حضرت خد ۔ بات بتائی ، پھر زید کو بتائی ، پھر علی کو بتائی ، پھر ابوبکر کو بتائی غرض جس طرح آپ نے عمل کیا وہ حدیثوں میں موجود ہے۔ پس ہمیں دیکھنا چاہئے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریٹھے لے کر اور پھٹہ لے کر کپڑے کوٹنے شروع کر دیئے تھے یا خدیجہ اور علی اور زید اور ابوبکر کو مسلمان بنانے لگ گئے تھے؟ اور اگر آپ اپنے قریبیوں کو مسلمان بنانے لگ گئے تھے تو یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ کے یہی معنے ہیں کہ تو اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو قرآن کی تعلیم دے اور ان کو اسلام کی طرف لا ۔ فاهجر کی غلط تفسیر کپڑوں کی گندگی تو خیر کچھ برداشت بھی ہو جاتی وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ ہے آگے آتا ہے وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ اس کے مولوی یہ معنے کرتے ہیں کہ تو گندگی جسمانی کو دور کر۔ گویا کپڑے ہی غلیظ نہیں تھے بلکہ آپ خود بھی ( نَعُوذَ بِاللهِ) میلے تھے اب یہ اور بھی لمبا کام ہو گیا۔ انذار بیچارہ تو انتظار ہی کرتا رہے گا پہلے کپڑے دھوئے جائیں گے، حمام میں غسل کئے جائیں گے، میلیں اتاری جائیں گی اور خبر نہیں کتنی دیر میں یہ کام پورا ہو ا نذار تو ختم ہو گیا ۔ لیکن ہم جو معنے کرتے ہیں اس کے لحاظ سے کوئی دقت ہی پیش نہیں آتی کیونکہ رنجز کے ایک معنے نہیں بلکہ کئی ہیں اور فَاهْجُرُ کے بھی ایک معنے نہیں بلکہ کئی ہیں ہمیں سارے معنوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ دیکھنا چاہئے کہ پچھلی آیتوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے کون سے معنے ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے لحاظ سے تسلیم کئے جا سکتے ہیں۔ یہاں آپ کو گورنری پر مقرر کیا جا رہا ہے کوئی قیدی مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہیں ہو رہا جس پر رہا ۔ کو جھاڑ پلائی جا رہی ہو بلکہ اعلیٰ درجہ کے عہدہ اور خاتم النبین کے منصب پر ایک شخص ملی مقرر ہو رہا ہے اور بات اس طرح شروع کی جاتی ہے جس طرح کوئی تھرڈ کلاس