سیرت النبی ﷺ (جلد ہفتم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 391 of 528

سیرت النبی ﷺ (جلد ہفتم) — Page 391

سيرة النبي علي ة صلى الله 376 جلد 7 )Connection Board( ہے اور اس کنکشن بورڈ فون میں تم نے دیکھا ہو گا کہ جب کسی کو فون کیا جاتا ہے تو درمیان میں کنٹیکٹ (Contact) کرنے والے لوگ بیٹھے ہوتے ہیں اور وہ کنکشن کو فون کرنے والے کے ریسیور (Receiver) سے ملا دیتے ہیں جس سے دونوں کا آپس میں تعلق قائم ہو جاتا ہے اسی طرح قرآن کریم کی ان آیتوں سے پتہ لگتا ہے کہ آسمان اور زمین کے درمیان ایک واسطہ ہے کا نام ملا اعلیٰ ہے ۔ خدا تعالیٰ جب کوئی بات بندوں تک پہنچانا چاہتا ہے تو بخاری میں آتا ہے کہ خدا تعالیٰ پہلے وہ بات جبرئیل کو بتاتا ہے پھر وہ نچلے فرشتوں کو بتاتا ہے پھر وہ اس سے نچلے فرشتوں کو بتاتے ہیں یہاں تک کہ وہ زمین تک پہنچ جاتی ہے 2۔ گویا خدا جب کوئی بات دنیا میں پھیلانا چاہتا ہے تو پہلے وہ ملا اعلیٰ کو بتاتا ہے۔ اسی طرح زمین سے آسمان پر جب کوئی بات جاتی ہے تو پہلے وہ ملا اعلیٰ میں جاتی ہے اور پھر وہ خدا کے سامنے پیش ہو کر آخری فیصلہ ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ کا انتخاب ہمیشہ اسی نکتہ سے ہم کو یہ بھی معلوم ہو گیا کہ یہ جولوگ خیال کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ یونہی اندھا دھند قابلیت کی بنا پر ہوتا ہے نبی بنا دیتا ہے یہ بات غلط ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نَعُوذُ بِاللهِ خدا عاشق ہو گیا تھا۔ پنجابی شعر پڑھو تو ان میں یہی مضمون ہوتا ہے کہ ”او کملی والیا تیرے تے رب عاشق ہو گیا ۔ حالانکہ قرآن یہ بتاتا ہے کہ دنیا میں جب خرابی پیدا ہوتی ہے تو فرشتے انسانی روحوں کے ساتھ چھونا شروع کرتے ہیں اور چھو کر محسوس کرتے ہیں کہ کسی روح میں کیا قابلیت ہے؟ پھر وہ مختلف اثرات لے کر ریکارڈ روم میں جمع ہوتے ہیں اور اس 6 - میں ان کی توجہ ایک روح کی طرف مرکوز ہوتی چلی جاتی ہے اور آخر تمام روحوں میں تی ہے اور آخر تمام روحوں میں جو مکمل روح انہیں نظر آتی ہے اُس کے چنے جانے کی طرف مائل ہو جاتے ہیں اور ایک وجود پر ان کا اتحاد ہو جاتا ہے کہ یہ روح ہے جس سے ہماری روحیں ملتی جلتی سے جو