سیرت النبی ﷺ (جلد ہفتم) — Page 375
صلى الله سيرة النبي علي 360 جلد 7 پر اب ثابت ہو گیا ہے کہ خدا ایک نہیں دو ہیں کیا ایسا بھی کبھی ہوتا ہے؟ ابوسفیان نے کہا نہیں۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مرتد تو ہوئے ہیں کئی اللہ علیہ وسلم ہیں انے میں مرد تو ہوتے ہیں کئی صلی مرتدین کا تاریخ میں ذکر آتا ہے لیکن دیکھو اُس نے یہ نہیں پوچھا کہ مرتد ہوتے ہیں یا نہیں کیونکہ وہ جانتا تھا کہ مرتد تو لوگ ہوتے ہی ہیں ۔ شیطان خدا سے مرتد ہوا ۔ پس مرتد ہونا کوئی بات نہیں سُخْطَةً لِدِينِهِ اس کے عقیدہ کو غلط سمجھ کر الگ ہونا اصل چیز ہے۔ جب اُس نے کہا نہیں تو اُس نے کہا بس میں جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے نبیوں کی یہ علامت ہوا کرتی ہے ۔ ان سے لڑائیاں بھی ہو سکتی ہیں ، لالچوں کے مارے بھی لوگ اُن سے الگ ہو سکتے ہیں لیکن وہ ایسی سچائی پیش کرتے ہیں کہ انسان اس سچائی سے نفرت نہیں کر سکتا ، جس نے ایک دفعہ مانا وہ جہاں جائے اُس عقیدہ کو وہ چھوڑ نہیں سکتا ۔ ہر قل کا یہ سوال بتاتا ہے کہ وہ جانتا تھا کہ سچے نبی کے ساتھ یہ تین چیزیں ہوتی ہیں ۔ نقل صحیح عقل صحیح اور جذبات صحیحہ “ 66 ( الفضل 21 مارچ 1962ء ) 1: بخاری کتاب بدء الوحى باب كيف كان بدء الوحي صفحه 2 ، 3 حدیث نمبر 7 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية