سیرت النبی ﷺ (جلد ہفتم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 357 of 528

سیرت النبی ﷺ (جلد ہفتم) — Page 357

صلى الله سيرة النبي علي 342 جلد 7 فطرت میں محبت کا مادہ رکھ دیا ہے ۔ صرف فرق یہ ہے کہ تم نے اسے ننگا نہیں کیا۔ اس پر جو پردے پڑے ہیں ان پردوں کو تم نے اٹھایا نہیں ۔ اگر تم ان پردوں کو اٹھاؤ گے تو تمہیں خدا تعالیٰ کا وجود نظر آجائے گا۔ میں اب ضعف محسوس کر رہا ہوں اس لئے اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں ۔ مجھے افسوس ہے کہ جتنی آیات میں نے پڑھی تھیں میں ان سب کی تفسیر بیان نہیں کر سکا لیکن میں پھر نصیحت کرتا ہوں کہ یہ جلسہ نہایت اہم ہے۔ یہ جلسہ اس عظیم الشان انسان کے حالات اور سوانح بیان کرنے کے لئے ہے جو نہ صرف خود ایک عظیم الشان انسان تھا بلکہ اُس نے ہمیں بھی عظیم الشان بنا دیا ہے۔ اس جلسہ میں چھوٹے بچوں کو گھسیٹ کر لانا چاہئے تا کہ معلوم ہو کہ تمہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے والہانہ محبت ہے۔ محض محض خیالی محبت نہیں ۔ ( الفضل 25 مارچ 1952 ء ) دو 1:مسند احمد بن حنبل جلد 6 صفحہ 91 مطبوعہ بیروت 1213ھ میں كَانَ خُلُقُهُ الْقُرآنُ کے الفاظ ہیں ۔ 2 بخاری کتاب بدء الوحى باب كيف كان بدء الوحى الى رسول اللہ صفحہ 1 حدیث نمبر 3 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية 3: العلق : 2 تا 6 4: فاطر : 25 5: المؤمنون: 14، 15 6: المؤمنون : 13 7 : الانبياء : 38 8 بخارى كتاب الادب باب رحمة الولد و تقبيله و معانقته صفحه 1050 حدیث نمبر 5999 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية