مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 463 of 632

مسیحی انفاس — Page 463

۴۶۳ مشرک۔ اور یہ جو روح القدس پہلے اس سے پرندوں یا حیوانوں کی شکل پر ظاہر ہوتا رہا۔ اس میں کیا نکتہ تھا۔ سمجھنے والا خود سمجھ لے۔ اور اس قدر ہم کہہ دیتے ہیں کہ یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی انسانیت اس قدر زبر دست ہے کہ روح القدس کو بھی انسانیت کی طرف کھینچ لائی ۔ پس تم ایسے برگزیدہ نبی کے تابع کہ ہو کر کیوں ہمت ہارتے ہو۔ کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۸۳ تا ۸۵ ۳۱۶ عیسائی مذہب اسی دن سے تاریکی میں پڑا ہوا ہے جب سے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو خدا تعالی کی جگہ دی گئی۔ اور جب کہ حضرات عیسائیوں نے ایک بچے اور کامل اور مقدس نبي افضل الانبياء محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کیا۔ اس لئے میں عیسائی مذہب تاریکی یقیناً جانتا ہوں کہ حضرات عیسائی صاحبوں میں سے یہ طاقت کسی میں بھی میں پڑا ہوا ہے نہیں کہ اسلام کے زندہ نوروں کا مقابلہ کر سکیں۔ میں دیکھتا ہوں کہ وہ نجات اور حیات ابدی جس کا ذکر عیسائی صاحبوں کی زبان پر ہے ۔ وہ اہل اسلام کے کامل افراد میں سورج کی طرح چمک رہی ۔ رہی ہے۔ اسلام میں یہ میں یہ ایک زبر دست خاصیت ہے کہ وہ ظلمت سے نکال کر اپنے نور میں داخل کرتا ہے۔ جس نور کی برکت سے مومن میں کھلے کھلے آثار قبولیت پیدا ہو جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ کا شرف مکالمہ میسر آجاتا ہے ۔ اور خدا تعالیٰ اپنی محبت کی نشانیاں اس میں ظاہر کر دیتا ہے ۔ سو میں زور سے اور دعوے سے کہتا ہوں کہ ایمانی زندگی صرف کامل مسلمان کو ہی ملتی ہے اور یہی اسلام کی سچائی کی نشانی ہے۔ جمة الاسلام - روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۵۷،۵۶ ۳۱۷ سچے مذہب کی یہی نشانی ہے کہ اس مذہب کی تعلیم سے ایسے راست باز پیدا ہوتے رہیں جو محدث کے مرتبہ کے مرتبہ تک پہنچ جائیں ۔ جن سے خدا تعالیٰ آمنے سامنے آمنے سامنے کلام کرے بچے مذہب کی نشانی اور اسلام کی حقیقت اور حقانیت کی اول نشانی یہی ہے کہ اس میں ہمیشہ ایسے راست باز جن سے خدا تعالیٰ ہم کلام ہو پیدا ہوتے ہیں۔ تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا سویی معیار حقیقی سچے اور زندہ اور مقبول مذہب کی ہے۔ اور ہم جانتے ہیں کہ یہ نور