مسیحی انفاس — Page 424
۴۲۴ ۲۹۵ اسرار و رموز اور ہونا ایسی صاف دلیل اس امر کی ہے کہ روح کی بھلائی کے لئے ان سے کام لینا ضروری ہے اور اگر ان مختلف قوتوں سے ہم کام نہیں لیتے یا نہ لینے کی تعلیم دیتے ہیں تو ایک خدا ترس اور غیور انسان کی نگاہ میں ایسا معلم خدا کی توہین کرنے والا ٹھہرے گا کیونکہ وہ اپنے خدائی توہین کرنے والا ٹھہرے اس طریق سے یہ ثابت کرتا ہے کہ خدا نے یہ قوتیں لغو پیدا کی ہیں۔ ملفوظات ۔ جلد ۳ صفحه ۱۱۹ تا ۱۲۱ پھر اسرار کی طرف نگاہ کرو۔ جس قدر اسرار ورموز قرآن شریف میں ہیں تو رات اور انجیل میں وہ کہاں ؟ پھر قرآن شریف تمام امور کو صرف دعوی ہی کے رنگ میں بیان فصاحت و بلاغت نہیں کرتا جیسے کہ توریت یا انجیل جو دعویٰ ہی دعوی کرتی ہیں ۔ بلکہ قرآن شریف ۲۹۶ حسن و احسان یا استدلالی رنگ رکھتا ہے۔ کوئی بات وہ بیان نہیں کرتا جس کے ساتھ اس نے ایک قومی اور مستحکم دلیل نہ دی ہو۔ جیسی قرآن شریف کی فصاحت و بلاغت اپنے اندر جذب رکھتی ہے۔ جس طرح پر اس کی تعلیم میں معقولیت اور کشش ہے ویسے ہی اس کے دلائل مئوثر ہے کے ہیں۔ ملفوظات ۔ جلد ۳ صفحه ۲۴۳، ۲۴۴ ہمارا خدا لم يلد ہے اور کس قدر خوشی کا اور شکر کا مقام ہے کہ جس خدا کو ہم نے مانا اور اسلام نے پیش کیا ہے وہ ہر طرح کامل اور قدوس ہے اور کوئی نقص اس میں نہیں۔ دو خوبیاں کامل طور پر اللہ تعالیٰ میں پائی جاتی ہیں۔ اور ساری صفات ان کو بیان کرتی ہیں۔ چنانچہ اول یہ کہ اس میں ذاتی حسن ہے اور اس کے متعلق لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ فرمایا۔ قُلْ هُوَ هور اللهُ أَحَدٌ فرمایا۔ اور کہا کہ وہ القحمد ہے، بے نیاز ہے، نہ وہ کسی کا بیٹا ہے نہ اس کا کوئی بیٹا ہے۔ نہ اس کا کوئی ہمتا اور ہمسر ہے۔ وہ قرآن شریف کو غور سے پڑھو تو معلوم ہو گا کہ جابجاس کا حسن دکھایا گیا ہے۔ پھر دوسری کشش احسان کی ہے۔ عیسائیوں نے خدا کے احسان کا کیا نمونہ دکھایا نہیں کہ