مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 263 of 632

مسیحی انفاس — Page 263

۲۶۳ ۲۱۷ وقت نشان ظاہر کرنے کا وقت ہوتا ہے۔ چنانچہ میں خود اس میں صاحب تجربہ ہوں۔ بلا شبہ خدائے تعالی دعاؤں کو سنتا ہے بالخصوص جبکہ اُس پر بھروسہ کرنے والے مظلوم ہونے کی حالت میں اُس کے آستانہ پر گرتے ہیں تو وہ ان کی فریاد کو پہنچتا ہے اور ایک عجیب طور پر انکی مدد کرتا ہے۔ اور ہم اس بات کے گواہ ہیں تو پھر کیا باعث اور کیا سبب کہ مسیح کی ایسی بیقراری کی دعا منظور نہ ہوئی ؟ نہیں بلکہ منظور ہوئی اور خدا نے اس کو بچا لیا۔ خدا نے اسکے بچانے کے لئے زمین سے بھی اسباب پیدا کئے اور آسمان سے بھی۔ یوحنا یعنے بیٹی نبی کو خدا نے دُعا کرنے کے لئے مہلت نہ دی کیونکہ اس کا وقت آچکا تھا۔ مگر مسیح کو دعا کرنے کے لئے تمام رات مہلت دی گئی۔ اور وہ ساری رات سجدہ میں اور قیام میں خدا کے آگے کھڑا رہا۔ کیونکہ خدا نے چپ ہا کہ وہ بیقراری ظاہر کرے۔ اور اُس خدا سے جس کے آگے کوئی بات انہوئی نہیں اپنی مخلصی چاہے سو خدا نے اپنی قدیم سنت کے موافق اُسکی دعا کو نا۔ یہودی اس بات میں جھوٹے تھے ۔ جنہوں نے صلیب دیگر طعنہ مارا کہ اُس نے خدا پر توکل کیا تھا کیوں خدا نے اُسکو نہ چھڑایا۔ کیونکہ خدا نے یہودیوں کے تمام منصو بے باطل کئے اور اپنے پیارے بیچ کو صلیب اور اس کی لعنت سے بچا لیا اور یہودی نامراد رہے۔ بچا لیا اور مسیح ہندوستان میں۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۳۰ تا ۳۴ نیز دیکھیں۔ تریاق القلوب ۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۴۱، ۲۴۲ رہم ہو اور منجملہ انجیلی شہادتوں کے جو ہم کو علی ہیں انجیل متی کی وہ آیت ہے جو ذیل میں لکھتا ہوں " بابل راستباز کے خون سے بر خیاہ کے بیٹے ذکریا کے خون تک بھے تم نے ہیکل اور قربان گاہ کے درمیان قتل کیا۔ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ یہ سب کچھ اس زمانہ کے لوگوں پر آوے گا۔ دیکھومتی بات ہے آیت ۳۶۶۳۵ ۔ اب ان آیات پر اگر نظر غور کرو۔ تو واضح ہوگا کہ ان میں حضرت مسیح علیہ السلام نے صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ یہودیوں نے