مسیحی انفاس — Page 151
۱۵۱ نمائشی کتاب کے ورقوں کو جو صرف اسی فریب دہی کے لئے آگے دھری ہوتی ہے الٹ پلٹ کر یقین دلاتے ہیں کہ در حقیقت پوچھنے والے کا ایک بڑا ہی ستارہ قسمت چمکنے والا نے کہ کالہ ہے۔ غالباً کسی ملک کا بادشاہ ہو جائے گا۔ ورنہ وزارت تو کہیں نہیں گئی۔ اور یا یہ لوگ جو کسی کو باوجود اس کی دائمی نا پاکیوں کے خدا کا مورد فضل بنانا چاہتے ہیں۔ ان کیمیا د گروں کی مانند ہیں جو ایک سادہ لوح مگر دولت مند کو دیکھ دیکھ کر طرح طرح کی لاف زنیوں سے شکار کرنا چاہتے ہیں۔ اور ادھر ادھر کی باتیں کرتے کرتے پہلے آنے والے کیمیا گروں کی مذمت کرنا شروع کر دیتے ہیں کہ جھوٹے بدذات ناحق اچکوں کے طور پر لوگوں کا مال فریب سے کھسکا کر لے جاتے ہیں۔ اور پھر آخر بات کو کشاں کشاں اس حد پہنچاتے ہیں کہ صاحبو میں نے اپنے پچاس یا ساٹھ برس کی عمر میں جس کو کیمیا گری کا مدعی دیکھا جھوٹا ہی پایا ۔ ہاں میرے گورو بیکنٹھ باشی سچے رسائی تھے۔ کروڑ ہا روپیہ کا دان کر گئے۔ مجھے خوش نصیبی سے باراں برس تک ان کی خدمت کا شرف حاصل ہوا اور پھل پایا۔ پھل پانے کا نام سن کر ایک جلال بول اٹھتا ہے کہ باباجی تب تو آپ نے ضرور رسانن رسائن کا نسخہ گوروجی سے سیکھ لیا ہو گا۔ یہ بات سن کر بابا جی کچھ ناراض ہو کر تیوری چڑھا کر بولتے ہیں کہ میاں اس بات کا نام نہ لو ہزاروں لوگ جمع ہو جائیں گے۔ ہم تو لوگوں سے چھپ کر بھاگتے پھرتے ہیں۔ غرض ان چند فقروں سے ہی جاہل دام میں آجاتے ہیں پھر تو شکار دام افتادہ کو ذبح کرنے کے لئے کوئی بھی دقت باقی نہیں رہتی۔ خلوت میں راز کے طور پر سمجھاتے ہیں کہ در حقیقت تمہاری ہی خوش قسمتی ہمیں ہزاروں کوسوں سے کھینچ لائی ہے۔ اور اس بات سے ہمیں خود بھی حیرانی ہے کہ کیونکر یہ سخت دل تمہارے لئے نرم ہو گیا۔ اب جلدی کرو۔ اور گھر سے مانگ کر دس ہزار کا طلائی زیور لے آؤ ۔ ایک ہی رات میں وہ چند ہو جائے گا مگر خبردار کسی کو میری اطلاع نہ دینا۔ کسی اور بہانہ سے مانگ لینا۔ قصہ کو تاہ یہ کہ آخر زیور لے کر اپنی راہ لیتے ہیں۔ اور وہ یان و چندی خواہش کرنے والے اپنی جان کو روتے رہ جاتے ہیں۔ یہ اس طرح کی دیوانے شامت ہوتی ہے جو قانون قدرت سے غفلت کر کے انتہاء تک پہنچائی جاتی ہے۔ مگر میں نے سنا ہے کہ ایسے ٹھگوں کو یہ ضرور ہی کہنا پڑتا ہے کہ جس قدر ہم سے پہلے آئے یا بعد میں آئیں گے یقینا سمجھو کہ وہ سب فریبی اور بٹ مار اور ناپاک اور جھوٹے اور اس نسخہ سے بے خبر ہیں۔ ایسا ہی عیسائیوں کی پڑی بھی جم نہیں سکتی جب تک کہ حضرت