فقہ المسیح — Page 387
فقه المسيح 387 بدعات اور بد رسومات رسومات نہیں چاہئیں ۔ رافضیوں کی طرح رسومات کا کرنا جائز نہیں ہے ۔“ ( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 253) فوت شدگان کے نام پر روٹی تقسیم کرنا رض حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مغلانی نور جان صاحبہ بھا وجہ مرزا غلام اللہ صاحب نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ آپ فرمایا کرتے تھے کہ مردوں کے نام پر محتاجوں کو روٹی دو، ملانوں کو نہ دو۔ ملاں جب کوٹھوں پر روٹیاں سکھانے کو ڈالتے ہیں ، کتے اور کوے کھاتے ہیں اور وہ چوڑھوں کو روٹی دیتے ہیں ۔ (سیرت المہدی جلد 2 صفحہ (229) نقشبندی صوفیاء کے ذکر واذکار کے طریق کی ناپسندیدگی حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ شیخ کرم الہی صاحب پٹیالوی نے مجھ سے بذریعہ تحریر بیان کیا کہ جب ہم انبالہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس ایک کوٹھی میں مقیم تھے تو ایک امر کے متعلق جو کہ دینی معاملہ نہ تھا بلکہ ایک دوائی کے متعلق تھا۔ حضور سے استفسار کی ضرورت پیش آئی۔ احباب نے خاکسار کو اس کام کے لئے انتخاب کیا۔ چنانچہ میں اجازت لے کر اندر حاضر ہوا ۔ حضور اپنے کمرہ میں صرف تنہا تشریف فرما تھے۔ خاکسار نے اس امر کے جواب سے فارغ ہو کر موقعہ کو غنیمت خیال کرتے ہوئے اپنے متعلق ایک واقعہ عرض کرنے کی اجازت چاہی ۔ حضور نے بڑی خندہ پیشانی سے اجازت دی ۔ خاکسار نے عرض کیا کہ میں اس سے قبل نقش بند یہ خاندان میں بیعت ہوں اور ان کے طریقہ کے مطابق ذکر اذکار بھی کرتا ہوں ۔ ایک رات میں ذکر نفی اثبات میں حسب طریقہ نقشبندیہ اس طرح مشغول تھا کہ لفظ لا کو وسط سینہ سے اُٹھا کر پیشانی پیشانی تک لے جاتا تھا۔ وہاں سے لفظ اللہ کو دائیں شانہ پر سے گزار کر دیگر اطراف سے گزارتے ہوئے