فقہ المسیح — Page xlii
حرف آغاز حکم عدل کا فقہی اسلوب جذبہ ہمیشہ پیش نظر رہتا تھا۔ اسی وجہ سے بعض دفعہ آپ نے اپنی پیشگوئیوں کے پورا ہونے پر شکر گزاری کے اظہار کے طور پر پر تکلف دعوت بھی کی ۔ حضور علیہ السلام اپنے بچوں کو بھی شعائر اللہ میں سے سمجھتے تھے۔ اسی حوالے سے یہ واقعہ قابلِ ذکر ہے کہ جون 1897 ء میں آپ نے اپنے صاحبزادہ حضرت مرزا بشیر الدین رض محمود احمد صاحب کی آمین کی تقریب منعقد کی جس میں آپ نے اپنے احباب کو پر تکلف دعوت دی اور اس موقعہ پر آپ نے ایک نظم لکھی حمدوثناء اسی کو جو ذات جاودانی یہ نظم آمین کی تقریب میں پڑھ کر سنائی گئی اندر زنانہ میں خواتین پڑھتی تھیں اور باہر مرد اور بچے پڑھتے تھے۔ ) تاریخ احمدیت جلد 1 صفحہ 612،611) رض اس کے بعد دسمبر 1901ء 190ء میں حضور نے اپنے بچوں صاحبزادہ مرزا بشیر احمد ، صاحبزادہ مرزا شریف احمد اور صاحبزادی نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کی تقریب آمین منعقد کی ۔ اس موقعہ پر حضرت نواب محمد علی خان صاحب نے حضرت مسیح موعود کی خدمت اقدس میں تحریر کیا کہ حضور کے ہاں جو بشیر، شریف احمد اور مبارکہ کی آمین ہوئی ہے اس میں جو تکلفات ہوئے ہیں وہ گو خاص صورت رکھتے ہیں کیونکہ مخدوم زادگان پیشگوئیوں کے ذریعے پیدا ہوئے۔ ان کے ایسے مواقع پر جو اظہار خوشی کی جائے وہ کم ہے مگر ہم لوگوں کے لئے کیونکہ حضور بروز محمد ہیں اس لئے ہمارے لئے سنت ہو جائیں گے ۔ اس پر سیر میں کچھ فرمایا جائے ۔“ اس پر حضرت اقدس نے سیر کرتے ہوئے تقریر فرمائی کہ وو الاعمال بالنیات ایک مسلمہ مسئلہ اور صحیح ترین حدیث ہے ۔ اگر کوئی ریاء 20