فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 168 of 611

فقہ المسیح — Page 168

فقه المسيح 168 نماز جمعہ اور عید رض نماز ترک نہ کروں گا تو اس کے لئے حرج نہیں ۔ ہم تو اس معاملہ میں حضرت علی ہی کا جواب دیتے ہیں۔ (البدر یکم مئی 1903 صفحہ 114) ایک شخص نے سوال کیا کہ میں چھ ماہ تک تارک صلوٰۃ تھا۔ اب میں نے تو بہ کی ہے کیا وہ سب نمازیں اب پڑھوں؟ فرمایا نماز کی قضاء نہیں ہوتی ۔ اب اس کا علاج تو بہ ہی کافی ہے ۔ 66 )5( بدر 24 تا 31 دسمبر 1908ء صفحہ ( عورتوں کے لئے جمعہ کا استثناء ایک صاحب نے عورتوں پر جمعہ کی فرضیت کا سوال کیا ۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ:۔ اس میں تعامل کو دیکھ لیا جاوے اور جو امر سنت اور حدیث سے ثابت ہے۔اس سے زیادہ ہم اس کی تفسیر کیا کر سکتے ہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو جب مستثنیٰ کر دیا ہے تو پھر یہ حکم صرف مردوں کے لئے ہی رہا۔ قادیان میں عید الفطر )366( البدر 11 ستمبر 1903ء صفحہ( اخبار البدر قادیان نے عید الفطر کی تقریب سعید کا ذکر کرتے ہوئے لکھا :۔ عیدالفطر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لنگر خانہ میں نماز عید سے پیشتر احباب کے لئے میٹھے چاول تیار کروائے اور سب احباب نے تناول فرمائے ۔ مدرسہ تعلیم الاسلام کے ایک دو ماسٹروں نے مدرسہ کے مکین اور یتیم طلباء کے واسطے صدقہ فطر جمع کیا جو کہ عید کی نماز سے پیشتر ہی ہر ایک مومن کو ادا کر دینا چاہئے ۔ گیارہ بجے کے قریب خدا کا برگزیدہ جَرِيٌّ اللهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ سادے لباس میں ایک چوغہ زیب تن کئے ہوئے مسجد اقصیٰ میں تشریف لایا جس قدر احباب تھے انہوں نے دوڑ دوڑ کر حضرت اقدس کی دست بوسی اور عید کی مبارک باد ۔ ی۔ اتنے میں حکیم نورالدین صاحب تشریف لائے اور آپ نے نما زعید کی