فقہ المسیح — Page 87
فقه المسيح اس کا متولی اور متکفل ہو جاتا ہے۔“ 87 نماز با جماعت )6 الحکم 24 ستمبر 1901 ء صفحہ( عجب خان صاحب تحصیلدار نے حضرت اقدس سے استفسار کیا کہ اگر کسی مقام کے لوگ اجنبی ہوں اور ہمیں علم نہ ہو کہ وہ احمدی جماعت میں ہیں یا نہیں تو اُن کے پیچھے نماز پڑھی جاوے کہ نہیں؟ فرمایا: نا واقف امام سے پوچھ لو ۔ اگر وہ مصدق ہو تو نماز اس کے پیچھے پڑھی جاوے ورنہ نہیں ۔ اللہ تعالیٰ ایک جماعت الگ بنانا چاہتا ہے اس لئے اس کے منشاء کی کیوں مخالفت کی جاوے جن لوگوں سے وہ جُدا کرنا چاہتا ہے بار بار ان میں گھسنا یہی تو اس کے منشاء کے مخالف ہے۔ )35( ، 34 البدر 20 فروری 1903 ء صفحہ سوال ہوا کہ اگر کسی جگہ امام نماز حضور کے حالات سے واقف نہیں ، تو اس کے پیچھے نماز پڑھیں یا نہ پڑھیں ۔ فرمایا : پہلے تمہارا فرض ہے کہ اُسے واقف کرو۔ پھر اگر تصدیق کرے تو بہتر ، ورنہ اُس کے پیچھے اپنی نماز ضائع نہ کرو اور اگر خاموش رہے نہ تصدیق کرے اور نہ تکذیب ،تو وہ بھی منافق ہے۔ اس کے پیچھے نماز نہ پڑھو۔ ( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ (299)