فقہ المسیح — Page 86
فقه المسيح 86 نماز با جماعت جماعت کے پیچھے نماز نہ پڑھو ۔ فرمایا : ٹھیک ہے اگر مسجد غیروں کی ہے تو گھر میں پڑھ لو، اکیلے پڑھ لو حرج نہیں اور تھوڑے سے صبر کی بات ہے۔ )36( البدر 28 نومبر 1902ء صفحہ اکیلے احمدیوں کے لئے ہدایت بعض احباب نے سوال کیا کہ نماز تنہا پڑھ لیا کریں؟ فرمایا : ہاں الگ اور تنہا پڑھ لیا کرو۔ یہ سلسلہ خدا کا ہے وہ چاہتا ہے کہ ان سے الگ رہو ۔ عنقریب وہ وقت آتا ہے کہ خدا جماعت کر دیوے گا۔ البدر 16 جنوری 1903 ء صفحہ 90) صرف تصدیق کرنے والوں کے پیچھے نماز پڑھو سید عبداللہ صاحب عرب نے سوال کیا کہ میں اپنے ملک عرب میں جاتا ہوں ۔ وہاں میں ان لوگوں کے پیچھے نماز پڑھوں یا نہ پڑھوں ۔ فرمایا : وو مصدقین کے سواکسی کے پیچھے نماز نہ پڑھو۔“ عرب صاحب نے عرض کیا وہ لوگ حضور کے حالات سے واقف نہیں ہیں اور ان کو تبلیغ نہیں ہوئی ۔ فرمایا : دو ان کو پہلے تبلیغ کر دینا پھر یا وہ مصدق ہو جائیں گے یا مکذب ۔“ عرب صاحب نے عرض کیا کہ ہمارے ملک کے لوگ بہت سخت ہیں اور ہماری قوم شیعہ ہے۔ فرمایا : د تم خدا کے بنو۔ اللہ تعالیٰ کے ساتھ جس کا معاملہ صاف ہو جائے ۔ اللہ تعالیٰ آپ